بچوں کے بارے میں بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں ۔۔ بیٹے اور بہو کے تنازعے کے بعد صبا فیصل اپنے بچوں سے کیا چاہتی ہیں؟ دیکھئے

image

صبا فیصل کا شمار ملک کی کامیاب تجربہ کار اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ وہ آج کل ہر بڑے ڈرامے کا حصہ ہیں۔وہ زیادہ تر اپنے ڈراموں اور فیشن سینس کے لیے مشہور رہی ہیں۔

تاہم گزشتہ چند ماہ صبا فیصل کے لیے بہت مشکل رہے کیونکہ وہ اپنے بیٹے اور بہو کے تنازعہ کی وجہ سے کافی پریشان تھیں۔ مگر اس سب معاملے میں ان کی بیٹی نے بہت ساتھ دیا۔

حال ہی میں وہ مشہور مارننگ شو جس کی میزبانی ندا یاسر کرتی ہیں انہوں نے اداکارہ صباء فیصل اور ان کی بیٹی سعدیہ کو پروگرام میں مدعو کیا۔

پروگرام میں ایک سیگمنٹ ہوتا ہے پہلے اور اب کا جس میں پوچھا جاتا ہے کہ آپ پہلے جذباتی تھیں یا اب ہوگئی ہیں؟ اداکارہ صبا فیصل نے کہا کہ میں حساس ہوچکی ہوں۔ کیونکہ پہلے تو آپ سب کچھ دے رہے ہوتے ہیں بچوں کی خواہشات پوری کرتے ہیں ان کی ہر بات مانتے ہیں مگر ایک ایسا وقت بھی آتا ہے جب آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو وہی سب کچھ ملے۔

صبا فیصل نے یہ بھی بتایا کہ انہیں کبھی کبھی لگتا ہے کہ وہ چیزوں کے بارے میں جذباتی ہو کر نتائج کے بارے میں سوچے بغیر اپنے فیصلے کر دیتی ہیں لیکن ایک ماں کے لیے یہ مشکل ہوتا ہے۔

صبا فیصل نے اپنی بیٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح میں اپنی بیٹی کے ساتھ تھی آج ویسا ہی میرے ساتھ ہوتی ہے۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ میں کچھ معاملوں پر اٹل رہنا چاہتی ہوں۔ لیکن میں بچوں کے معاملے میں متواتر نہیں ہوں۔ اگر پہلے میں سختی سے کوئی بات کہہ بھی دوں تو چند گھنٹے بعد میں پگھل جاتی ہوں۔ صبا فیصل کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کے لیے کچھ معاملوں میں بڑے فیصلے لینا چاہتی ہیں لیکن ایسا ہو نہیں پاتا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow