یہ وہی مُلک ہے جہاں غریب باپ بچوں کی خاطر آٹا لیتے ہوئے جان سے گیا ۔۔ شادی میں لاکھوں روپے کی بارش، ویڈیو وائرل اداکار تنقید کرنے لگے

image

بھاولپور سے ایک شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں باراتی لاکھوں روپے خوشی میں اُڑا رہے ہیں۔ اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین بھی تنقید کر رہے ہیں کہ ملک میں مہنگائی سے سفید پوش طبقہ دن رات بھوکا سو رہا ہے مگر امیر لوگوں کی بے حسی کا عالم یہ ہے کہ وہ پیسوں کو اچھال رہے ہیں۔

اس ویڈیو کو اپنی انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کرتے ہوئے اداکار سمی خان نے لکھا کہ یہ وہی مُلک ہے جہاں غریب باپ بچوں کی خاطر آٹا لیتے ہوئے جان سے گیا، بے حسی کی انتہا ہے استغفرُااللہ ! ۔۔ اس پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے عوام بھی ان لوگوں پر تنقید کر رہی ہے۔لیکن یہ شادی کس کی ہے اور دولہا کون ہے اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں، البتہ اس ویڈیو کو ایک انسٹاگرام پیج نے شیئر کیا جہاں انہوں نے ویڈیو گرافر فیصل مُغل کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

واضح رہے ملک بھر میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے غریبوں کا جینا محال کردیا ہے۔ کچھ روز قبل میر پور خاص میں سستا آٹا لینے کی خاطر 6 بیٹیوں کا باپ رش میں گرکر دم گھٹنےسےجاں بحق ہوگیا تھا ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow