ننھی بیٹی میرے ہاتھوں میں تھی اور بیوی کی میت کو لے کر جا رہے تھے ۔۔ سنجے دت کی زندگی کا وہ واقعہ، جس نے ان کی زندگی بدل دی

image

مشہور اداکاروں کی زندگی میں ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں، جو کہ سب کو افسردہ تو کر ہی دیتے ہیں، تاہم حیران بھی کر ہی جاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایسی ہی مشہور شخصیت سنجے دت سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

مشہور بھارتی اداکار سنجے دت کا شمار بھارت کی ان مشہور شخصیات میں ہوتا ہے، جن کے والدین بھی کسی مشہور شخصیت سے کم نہ تھے، ایک خوشگوار بچپن نے سنجے دت کو ایک ایسا انسان بنا دیا تھا، جو کہ آگے چل کر بدل گیا۔

سنجے دت اپنی والدہ نرگس سے بے حد محبت کرتے تھے، جو کہ مسلمان گھرانےسے تعلق رکھتی تھیں، اگرچہ ان کی پرورش ہندو گھرانے میں ہوئی مگر پھر بھی اداکار کو اسلام سے لگاؤ ہے۔

سنجے والدہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور سنجے کی پہلی فلم روکی کی ریلیز کے محض 3 دن پہلے وہ اس دنیا سے چلی گئیں، اس دھچکے نے سنجے دت کو شدید متاثر کیا تھا، یہی وجہ ہے کہ والدہ کی برسی پر اب وہ ہمیشہ ان کی کوئی اچھی بات کو ضرور شئیر کرتے ہیں۔ والدہ کا انتقال 1981 میں ہوا تھا۔

زندگی میں آنے والے نشیب و فراز یہاں بھی نہ رکے بلکہ 1987 میں اداکار نے ریچا شرما سے پسند کی شادی کی، لیکن ایک برس بعد 1988 میں ہی اہلیہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئی تھیں۔

جہاں ایک بُری خبر سننے کو ملی، وہیں گھر میں ایک نئے مہمان یعنی سنجے دت کی پہلی اولاد ان کی بیٹی کی پرورش بھی ہوئی۔ اولاد جہاں والدین کے درمیان رشتہ مضبوط کر دیتی ہے، وہیں ان دونوں کے درمیان ایسا نہ ہو پایا۔

اہلیہ ریچا کینسر کے سلسلے میں نیویارک علاج کے لیے چلی گئیں، تاہم مادھوری اور شوہر کے درمیان چلنے والی خبروں سے پریشان ہو گئی تھیں اور 1993 میں شوہر سنجے نے طلاق کے لیے رابطہ شروع کر دیا۔

جس پر ریچا کو شدید صدمہ پہنچا اور ان کی حالت سنبھلنے کے بجائے بگڑتی گئی، اسی وجہ سے ریچا دوبارہ علاج کے سلسلے میں نیویارک چلی گئی، جبکہ سنجے کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں جیل کی سزا ہو گئی۔

1996 میں ریچا مکمل طور پر ٹوٹ چکی تھیں، وہ کینسر کو تو شکست دے سکتی تھیں، تاہم شوہر کی بے وفائی نے انہیں مکمل طور پر توڑ دیا تھا، یہی وجہ تھی کہ وہ اس دنیا سے چل بسیں۔

سنجے پر یہ وقت ایسا تھا، جب انہیں احساس ہوا کہ اس سب میں ان کا بھی قصور ضرور ہے، جب ہی ایک ہاتھ میں بیٹی کو سنبھالنے والا سنجے دت اپنی اہلیہ کو تک رہا تھا۔

اہلیہ کی آخری رسومات تو ادا کیں، تاہم یہ عہد بھی کیا کہ وہ اپنی بیٹی تریشالا کا مکمل خیال رکھیں گے۔ سنجے دت کی زندگی کا ایک حصہ اس واقعے کے بعد بھی تبدیل ہوا، کیونکہ اہلیہ کے جانے سے ان پر اثر پڑا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow