خدا کیلئے معاف کردیں ۔۔ چیئرلفٹ میں بیوی سے معافی منگوانے والے نوجوان کے ساتھ گھر میں بیوی نے کیا کیا؟ دلچسپ انٹرویو

image

چیئر لفٹ پر بیوی سے معافی منگوانے والے شوہر کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ انہوں نے بدتمیزی کی تو انہیں معافی منگوانے کیلئے برج خلیفہ پر لے کر جاؤنگا۔

چند روز قبل چیئر لفٹ پر بیوی سے معافی منگواکر وائرل ہونے والے لاہور کے میاں بیوی کے درمیان حقیقی زندگی میں بھی نوک جھونک کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ شوہرسمنام احمد کا کہنا ہے کہ مجھے علم ہے کہ میری بیوی کو اونچائی سے ڈر لگتا ہے اس لئے میں نے انہیں مری پتریاٹہ میں چیئر لفٹ پر بٹھا کر معافی منگوائی۔

اہلیہ رابعہ نے بتایا کہ ہماری ویڈیو حقیقی تھی اور میرا خوف اور تاثرات بھی حقیقی تھے، انہوں نے کہا کہ مجھے اونچائی سے خوف آتا ہے اور چیئر لفٹ پر بیٹھ کر میں کلمہ پڑھ رہی تھی۔ جب میرے شوہر نے حفاظتی راڈ ہٹایا تو میری جان پر بن آئی تھی۔

رابعہ نے بتایا کہ ہمارے درمیان چھوٹی چھوٹی لڑائیاں چلتی رہتی ہیں، چیئر لفٹ پر معافی منگوانے کے بعد سمنام 2 دن تک کمرے میں نہیں آئے، میں نے ان کو گرم استری لگائی اور خوب معافیاں منگوائی تھیں۔

شوہر نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ میری شادی ایک خوفناک حادثہ تھا، اہلیہ نے جواباً کہا کہ میں نے انہیں پہلی بار دیکھا تو غلطی کا احساس ہوا۔ شوہر نے بتایا کہ میں پیسے جمع کررہا ہوں اور اگر بار معافی منگوانے کیلئے اپنی اہلیہ کو برج خلیفہ پر لے کر جاؤنگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow