شوہر گھر والوں کے آگے قبول نہیں کررہا ۔۔ راکھی کی عادل سے شادی پر تنازع کھڑا ہوگیا! نیا بیان سامنے آگیا

image

گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی مسلمان لڑکے عادل خان سے نکاح کی خبریں اور ویڈیوز وائرل ہیں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ راکھی کی کلمہ پڑھنے اور نام بدلنے کی بھی ویڈیوز دیکھی گئیں البتہ عادل خان کی جانب سے ان خبروں کی تردید کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عادل خان کا کہنا ہے کہ ان کی شادی کی تمام ویڈیوز جعلی ہیں جس پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔

عادل کی جانب سے بیان کے بعد راکھی کی بھی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ اپنی بیمار ماں کے پاس اسپتال میں موجود ہیں اور روتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ میں اپنی ماں کو سنبھالوں یا شادی سے انکار کے مسئلے کو دیکھوں۔ شادی کو ٧ مہینے ہوگئے میں نے کہا تھا مجھے شادی کی خبر میڈیا کو دینی ہے مگر عادل نے کہا ابھی نہیں ابھی میری بہن کی شادی ہے۔

اگر عادل کو مجھے گھر والوں کے آگے اپنانا ہی نہیں تھا تو مجھ سے کیوں شادی کی؟ میری زندگی خراب کی؟ میں نے اسلام قبول کیا اپنا نام تک بدل لیا۔ شوہر کے طور طریقے اپنا رہی ہوں۔ ہر چیز کا ثبوت موجود ہے تو عادل کیوں انکار کررہے ہیں؟ جب ان سے پوچھتی ہوں تو کہتے ہیں کہ مجھے میڈیا سے بات نہیں کرنی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow