میں سب کچھ سچ کہوں گا ۔۔ راکھی کے شوہر نے جعلی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

image

بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت اور شوہر عادل خان کے بیانات نے شادی کو متنازعہ بنادیا، راکھی نے عادل پر قبول نہ کرنے کا الزام عائد کردیا، عادل درانی نے ساتھ ہونے کا دعویٰ کردیا۔

عادل درانی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں راکھی سے شادی کی خبروں کو جعلی قرار دیا تھا جس کے بعد راکھی نے شدید ردعمل کا اظہار کیا جس کے بعد خاتون صحافی کی جانب سے عادل درانی اور راکھی کی آڈیو کانفرنس کال میں عادل اپنے بیان سے مکر گئے اور کہنے لگے کہ راکھی اور میں اب بھی ساتھ ہیں۔

عادل خان درانی نے کہا کہ میں سچ کہوں گا کہ ہم دونوں اب بھی ساتھ ہیں، ایک ساتھ گھوم پھر بھی رہے ہیں اور ہمارے درمیان کچھ بھی برا نہیں ہے، سب کچھ بہت اچھا ہے۔

اس دوران راکھی کا کہنا تھا کہ آپ کے انکار کے بعد سے میں رو رہی ہوں، میری والدہ کی طبیعت بھی اسی لیے خراب ہے، آپ مجھے مرتے دم تک نہیں چھوڑسکتے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی شادی گزشتہ برس ہوئی تھی جس کا اعلان انہوں نے اب کیا ہے تاہم راکھی کے شوہر عادل خان نے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو فیک قرار دیا۔

اس حوالے سے راکھی کا کہنا تھا کہ عادل نے مجھ سے شادی کو خاندان کے سامنے قبول نہیں کرنا تھا تو مجھ سے شادی کیوں کی میری زندگی خراب کیوں کی ؟ میں نے عادل سے شادی کیلئے اسلام قبول کیا، اپنا نام بدلا، عادل کے طور طریقے اپنا رہی ہوں۔

راکھی کا کہنا ہے کہ عادل نے مجھ سے کہا تھا کہ شادی کو میڈیا سے خفیہ رکھنا میں نے تسلیم کیا کہ نہیں بتائیں گے لیکن اب ساری چیزیں موجود ہیں تو عادل کیوں انکار کررہے ہیں۔راکھی کے شدید ردعمل کے بعد عادل خان نے اپنا بیان پھر سے بدل کر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow