جیون ساتھی خوبصورت اور حسین ہو یا خواب ہر لڑکے اور لڑکی کا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کئی مرتبہ خواتین شادی شدہ مرد سے بھی دوسری شادی کو تیار ہو جاتی ہیں۔ایسا ہی کچھ خوبصورت مسکراہٹ والی بھارتی اداکارہ کے ساتھ بھی ہوا جو گووندا سے شادی کے خواب دیکھنے لگیں۔
ہوا کچھ یوں کہ گووندا اس وقت شہرت کی بلندیوں پر تھے اور ان کے 2 بچے بھی تھے پر پھر رانی کو گووندا کے ساتھ فلم "حد کر دی آپ نے" میں کام کرنے کا موقع ملا۔ شوٹنگ کے دروان ان میں دوستی بڑھتی چلی گئی۔
اور اسی دوستی کی ہی وجہ سے گووندا جوکہ بہت کم لوگوں کی مدد کرتے تھے، انہوں نے ڈائریکٹر ارو پروڈیوسر کو رانی مکھرجی کو ان کے ساتھ بطور فلم میں اداکارہ لینے کا حکم دینے لگے۔
اور رانی بھی ان کے رویے اور سب کو ہنسانے والی طبعیت کی وجہ سے گووندا سے بہت متاثر ہوئی ۔ انڈین میڈیا کے مطابق یہ خبریں اس وقت گردش کرنے لگیں کہ یہ دونوں شادی کرنا چاہتے ہیں۔ کیونکہ جب ایک صحافی انٹرویو لینے گیا تو دیکھا کہ ورسوا والے رانی کے فلیٹ میں گووندا بھی موجود تھے۔
یہی نہیں رانی کا رتبہ بلند نظر آئے، اس کیلئے گووندا نے اپنی چہتی اداکارہ کو کئی فلیٹس، گاڑی اور سونے کے ہار بھی تحفے میں دیے۔ یہ تمام خبریں جب گووندا کی بیوی سنیتا تک پہنچی تو انہوں نے معاملے کی تہہ تک جانے کی کوشش کی پھر ناراض ہو کر گھر سے چلی گئیں۔ ایسے میں گووندا نے بڑی مشکل سے اپنا گھر بچایا۔
یہی وجہ ہے کہ ان دونوں کی بات آگے بڑھنے سے پہلے ہی ختم ہو گئی۔ پھر کبھی یہ ایک ساتھ نظر نہیں آئے۔