عورت ہمیشہ اس مرد کے ساتھ خوش رہتی ہے جو اس کا سہارا بنے اور کہے کہ میں ہوں تم فکر نہ کرو۔ بالکل اسی طرح کی ایک مشہور شخصیت کی شادی کے ان دیکھے لمحات ہم آپ کے سامنے لائے ہیں جنہیں آپ پہلی نظر میں پہچان نہیں پائیں گے۔
جی ہاں یہ مشہور جوڑی کوئی اور نہیں بلکہ وہ شخصیت ہے جسے آپ بہت خوش ہو کر ٹی وی پر دیکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنی شادی پر لال رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ ان کے شوہر نے سیاہ رنگ کا پینٹ کوٹ اور ہار پہن رکھا تھا۔
جس میں یہ دونوں شہزادہ، شہزادی لگ رہے تھے۔ یہ مشہور ٹی وی اداکارہ حنا خواجہ بیات ہیں۔ جنہوں نے شادی دبئی کے مشہور کاروباری شخص روجر بیات داؤد سے کی جو کہ ان کے دوست بھی تھے۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ شوہر مجھ سے کہا کرتے تھے کہ اگر اس دنیا میں کوئی عورت مجھے برداشت کر سکتی ہے تو وہ صرف تم ہو۔ یہی نہیں میں اکثر ان سے لڑ بھی پڑتی ہوں مگر ہم دونوں ہی ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ دونوں ہی خوش شکل ہیں، ان کی جوڑی بہت ہی خوبصورت اور بہترین جوڑی لگتی تھی۔
پر اب 5 جنوری کو یہ افسوسناک خبرسننے کو آئی کے ان کے شوہر اب دنیا میں نہیں رہے۔ وہ کینسرسے جنگ لڑتے ہوئے انتقال کر گئے اور حنا کو اکیلے چھور گئے۔
تاہم اس حوالے سے حنا خواجہ بیات کا کوئی بیان یا پھر کوئی سوشل میڈیا پوسٹ سامنے نہیں آئی۔ حسین طبعیت کا مالک جیون ساتھی کھونے پر یہی تصاویر ان کی آنکھوں میں آنسو لے آتی ہوں گی۔