پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک مشہور کردار علی افضل ماضی میں ڈراموں کی زینت ہوا کرتا تھا۔ ان کے ڈرامے ہر عمر کے لوگ بہت پسند کیا کرتے تھے۔ ان کی شہرت ان کے منفرد انداز کی وجہ سے خاصی تھی۔
ڈراموں میں ہیرو کا کردار ادا کرنے علی افضل کو جب یہ احساس ہوا کہ انہیں شوبز کی رنگینیوں کو چھوڑنا ہے تو انہوں نے اس فیصلے کو کوئی دوسری سوچ نہیں دی۔
علی افضل نے کئی سال قبل اچانک شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور دعوتِ تبلیغ کے کام میں لگ گئے۔ اتنے سال گزرنے کے بعد بھی وہ اپنے مقصد سے پیچھے نہ ہٹے اور اللہ کی رضا کی خاطر خود کو دین کے کام میں مصروف رکھتے ہیں۔
ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں علی نے بتایا کہ میں خُدا کو مختلف جگہوں پر ڈھونڈھتا تھا مگر ایک دن احساس ہوا کہ وہ تو دل میں ہی ہے، اس دل سے میری اپنے کام کو لے کر دلی کیفیت تبدیل ہوگئی اور میں نے مذہب کی جانب بڑھنا شروع کیا، اس دن ہی میں نے شوب زکو خیرآباد کہہ دیا تھا۔
اس کے بعد انہوں نے مختلف اجتماعات میں جانا شروع کیا، شب و روز درس و تدریس میں گئے اور وہاں ایک دلی سکون محسوس کیا۔ اب یہ ہزاروں لوگوں کی آن لائن بھی رہنمائی کر رہے ہیں۔