بالی ووڈ انڈسٹری کے سپر اسٹار ہریتھک روشن کی مقبول ترین فلم کہو نہ پیار ہے میں بطور چائلد اسٹار کام کرنے والا بچہ آج کتنا بڑا ہوگیا ہے تصویر دیکھ کر مداحوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔
ہم بات کر رہے ہیں اس اداکار کی جس نے فلم میں ہریتھک روشن کے چھوٹے بھائی امیت کا کردار ادا کیا تھا۔ چائلڈ اسٹار اب بڑا ہوچکا ہے جن کا نام ابھشیک شرما ہے۔
ابھیشک شرما نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر فلم کی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ کہو نہ پیار ہے جیسی شاندار تاریخی فلم کا حصہ بننا ایک لمبا سفر ہوچکا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں اس تاریخی فلم کا حصہ تھا، میں نے اس فلم سے سیکھی گئی باتوں کو اپنے ذہن میں قید کرلیا ہے۔
ابھیشیک نے معروف فلم پروڈیوسر راکیش روشن کو اس فلم میں کام کرنے کا موقع دینے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے مجھے میرے شوق سے روشناس کروایا۔
ابھیشک نے ہریتھک روشن کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سفر کی وجہ سے میرا بچپن بہت اچھا رہا۔ اب وہ بچہ کتنا بڑا ہوگیا ہے دیکھئے تصویری جھلکیاں۔