پاکستان میں اس وقت الیکشن اور سیاسی درجہ حرارت کافی گرم ہو گیا ہے، جہاں افراتفری کی صورتحال موجود تھی وہیں اب نئے الیکشن کی بازگشت بھی سننے میں آ رہی ہے۔
لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک دلچسپ خبر سے متعلق بتائیں گے۔
مشہور اداکار شاہ رخ خان کی رشتہ دار نے بھی پاکستان کے انتخابات میں شرکت کی اور الیکشن لڑا۔
اگرچہ یہ واقعہ اس سال کا نہیں ہے، تاہم شاہ رخ خان کی منہ بولی بہن اور ان کی کزن نور جہاں نے الیکشن لڑا۔
2018 کے الیکشن میں نور جہاں نے خیبرپختونخوا کی اسمبلی سیٹ پے کے 77 سے الیکشن لڑا، دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ وہ عوامی نیشنل پارٹی کی خواتین کی مخصوص نشست سے الیکشن لڑ رہی تھیں، تاہم وہ مل نہ سکی اور پھر آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کے لیے تیار تھیں، تاہم این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے آخری موقع پر اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔
دوسری جانب نور جہاں بطور ڈسٹرکٹ کاؤنسلر نبھا چکی تھیں، لیکن وہ 2020 میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث جہان فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔
اگرچہ ان کی عمر کے بارے میں معلومات نہیں ہیں، تاہم وہ اپنی فیملی کے ہمراہ پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کے موحلہ شاہ والی قتل میں رہائش اختیار کیے ہوئے تھیں۔
نور جہاں کے بھائی منصور بتاتے ہیں کہ ان کی فیملی نے خان عبدالغفار خان کی تحریک خدائی خدمتگار تحریک کا حصہ رہ چکی ہے، جبکہ شاہ رخ خان کے رشتے دار ہونے کے ساتھ ساتھ ان کا کافی قریبی تعلق بھی ہے۔