میں نے اپنے گھر میں 11 میتیں دیکھی تھیں ۔۔ اداکار گووندا اپنی بیوی کے گھر میں کیوں رہتے تھے؟

image

بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں کی زندگی ویسے تو کئی مشکلات اور دلچسپ واقعات سے بھری پڑی ہے، لیکن کچھ اداکار ایسے بھی ہیں، جو سب کی توجہ بخوبی حاصل کر لیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مشہور اداکار گووندا سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں گووندا اور ان کی اہلیہ کا کافی چرچہ ہے، جہاں اداکار گووندا دھیمے لہجے اور مزاحیہ نظر آتے ہیں، وہیں ان کی اہلیہ کی شخصیت بالکل ان سے الگ ہے۔

گووندا جہاں ہر محفل میں اپنے انداز کی بدولت سب کے دل موہ لیتے ہیں، وہیں ان کی اہلیہ منہ پھٹ ہونے کی وجہ سے بھی کافی توجہ سمیٹ لیتی ہیں۔

یہ بات بھی بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ گووندا کی اہلیہ کی بڑی بہن گووندا کے ممانی بن چکی تھیں، جس کے بعد کچھ اس طرح سے دونوں کے درمیان بات چیت کی وجہ سامنے آئی۔

چونکہ گووندا اپنے ماموں کے گھر بھی کافی جایا کرتے تھے، اکثر راتیں بھی وہیں گزارا کرتے تھے چونکہ ان دنوں گووندا کے لیے کافی مشکل ہوتا تھا، یہی وجہ تھی کہ مجبورا انہیں 3 سال تک اپنے ماما کے ہاں رہنا پڑا۔

یوں اس طرح گووندا اپنے ماما سے زیادہ سنیتا کے ہی گھر میں پڑے رہتے تھے کیونکہ سنیتا اپنی بہن کے گھر کو اپنا گھر ہی تصور کرتی تھی۔

گووندا کی زندگی میں ویسے تو کئی مشکلات تھیں، تاہم ایک کے بعد گھر میں ہونے والی فوتگی نے انہیں توڑ کر رکھ دیا تھا۔

وہ بتاتے ہیں کہ میں نے اپنے گھر میں 11 میتیں دیکھیں، جس میں میری اپنی 4 ماہ کی بچی بھی شامل تھی، میرے والدین، میری بہن اور میرے دو کزن بھی شامل تھے۔ ان سب کے جانے کے بعد اب میرے پاس میرے بچے تھے، جن کی میں نے تربیت کی۔ ان کی فوتگی کے بعد ان کے بچوں کی پرورش بھی میں نے کی۔

یہی وجہ ہے کہ اب گووندا خاموش طبیعت کے مالک ہو گئے ہیں، اب ان میں وہ جوش و جذبہ بھی نہیں جو وہ اپنی فیملی کے ساتھ محسوس کرتے تھے، تاہم ان کی اہلیہ سنیتا نے ہمیشہ انہیں سپورٹ کیا، چاہے تکلیف کی گھڑی ہو یا پھر مشکل کا لمحہ، سنیتا نے ہر لمحہ اپنے شوہر کو سپورٹ کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow