ماضی کی مشہور جوڑی بھارتی اداکارہ رینا رائے اور پاکستانی کھلاڑی محسن خان کی شادی نے دونوں ملکوں کے عوام کو دنگ کردیا تھا مگر بعد میں ان کی طلاق سے مداحوں کے دل بھی ٹوٹ گئے۔ اب کئی سالوں بعد رینا رائے نے پہلی بار اپنی طلاق کے موضوع پر بات کی ہے۔
طلاق کی وجہ
رینا رائے نے ایک شو میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ “میری اور محسن کی طلاق اس وجہ سے ہوئی تھی کیوں کہ محسن انگلینڈ جانا چاہتے تھے انھیں وہاں کی شہریت چاہیے تھی جبکہ میں ایسا نہیں چاہتی تھی۔ یہاں تک کہ محسن نے ہماری بیٹی جنت کو بھی اپنے پاس رکھ لیا کہ میں مجبور ہو کر ان کے پاس لندن چلی جاؤں“
محسن بہت اچھے باپ ہیں
البتہ محسن خان نے دوسری شادی کے بعد جنت کو رینا رائے کے حوالے کردیا تھا۔ اس حوالے سے رینا رائے کا کہنا ہے کہ ان کے سابق شوہر محسن خان ایک بہترین باپ ہیں اور اپنی بیٹی کے ساتھ ہمیشہ رابطے میں رہتے ہیں۔ میں دعا کرتی ہوں کہ محسن ہمیشہ خوش اور آباد رہیں۔