ڈانسر بننے آیا تھا، مگر ایک واقعے نے میری زندگی بدل دی ۔۔ مشہور ڈانسر عثمان بیگ نے شوبز چھوڑ کر مذہب کی راہ کیوں اختیار کرلی؟

image

قرآن پاک میں مرقوم ہے کہ کسی نفس کے لئے یہ ممکن نہیں کہ وہ اللہ کے حکم کے بغیر ایمان لے آئے، اللہ تعالی جسے چاہتا ہے ہدایت سے نوازتا ہےاور یہی وجہ ہے کہ دنیا کے کئی نامور لوگوں نے عین اپنے کیریئر کے عروج پر جہاں اسلام کی روشنی سے خود کو منور کیا بلکہ ایسے لاتعداد مسلمان بھی ہیں جنہوں نے دنیا کی رنگینیوں کو چھوڑ کر دین کی راہ اختیار کرلی۔ ایسے ہی ایک اسٹار عثمان بیگ بھی ہیں جنہوں نے ڈانسر کے طور پر شہرت پائی لیکن جب اللہ کی طرف سے حکم آیا تو شوبز چھوڑ کر دین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوگئے۔

عثمان بیگ کا کہنا ہے کہ میں شوبز کی دنیا میں ڈانسر بننے آیا تھا لیکن مولانا طارق جمیل نے میری زندگی تبدیل کردی اور اب میں شوبز چھوڑ کر اپنا حلال کاروبار کررہا ہوں۔

یاد رہے کہ اسلام پوری دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے اور روزانہ کی بنیاد پر دنیا بھر میں ہزاروں لوگ دائرہ اسلام میں آتے ہیں اور دنیا کی درجنوں مشہور شخصیات دین اسلام کو قبول کرچکی ہیں۔

جہاں تک مولانا طارق جمیل کی بات ہے تو ان کے بیانات سے متاثر ہوکر ہزاروں غیر مسلم دائرہ اسلام میں داخل ہوچکے ہیں جبکہ ایسے مسلمانوں کی بھی کوئی کمی نہیں جنہوں نے مولانا طارق جمیل سے متاثر ہوکر اپنی دنیاوی زندگی کو تبدیل کرکے دین کی راہ نہ اختیار کرلی ہے اور عثمان بیگ بھی ان میں سے ایک ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow