رب کے آگے سجدے میں گر گئے ۔۔ سلمان خان کی بچوں کے ساتھ نماز پڑھنے کی ویڈیو

image

بالی ووڈ کے مسلمان اداکار (خانز) کو اکثر مندروں میں پوجا پاٹ کرتے دیکھا جاتا ہے مگر نماز پڑھتے کبھی نہیں دیکھا جاتا۔ لیکن اب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر چل رہی ہے جس میں بالی ووڈ کے بھائی جان کو نماز کی ادائیگی کرتے دیکھا گیا۔

ویڈیو آج سے دو تین سال پرانی ہے مگر یہ دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان بچے کے ساتھ نماز کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔

سلمان خان اپنے گھر میں موجود ہیں اور سر جھکا کر ہاتھ باندھے نماز ادا کر رہے ہیں۔ مذکورہ ویڈیو یوٹیوب پر کئی چینلز پر اپ لوڈ کی گئی ہے جسے لاکھوں مداحوں نے دیکھا اور پسند کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے مداحوں نے ان کی نماز پڑھتے ویڈیو دیکھ کر اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ مستقل طور پر پانچوں وقت کے نمازی بن جائیں۔

سلمان خان ہندو مذہب اور اسلام دونوں کو فالو کرتے ہیں۔ مگر انہیں کبھی اس طرح نماز پڑھتے نہیں دیکھا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow