شادی کا جوڑا بنانے میں ایک سال لگا۔۔ سنیل شیٹی کی بیٹی کے قیمتی لہنگے میں کیا خاص بات ہے؟

image

بالی وڈ ہیروئین اتھیا شیٹی کی شادی کرکٹر کننا نور لوکیش سے ہوئی تو ان کے پہنے گئے لہنگے کی بھی خوب واہ واہ ہوئی۔ سنیل شیٹی کی صاحبزادی نے اپنی شادی کے موقع پر ہلکے گلابی رنگ کا لہنگا پہنا تھا جس نے دیکھنے والوں کی نگاہوں کو خیرہ کردیا۔

10 ہزار گھنٹوں میں تیار ہونے والا جوڑا

اتھیا شیٹی کی شادی کا لہنگا بھارت کی مشہور ڈیزائنر انامیکہ کھنہ نے ڈیزائن کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ یہ گلابی شاہانہ جوڑا چکنکری کا ہے جسے دلہن کی پسند کے مطابق خاص طور پر تیار کیا گیا۔ اس جوڑے کو بنانے میں 10 ہزار گھنٹے یعنی تقریباً ایک سال کا وقت لگا۔ انامیکہ اس لباس کو “محبت کی محنت“ کا نام دے رہی ہیں۔

لباس کی قیمت

چکن کاری کے علاوہ لباس میں سلک اور آرگنزا سلک کا کپڑا استعمال ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ڈیزائنر انامیکہ کے تیار کردہ جوڑوں کی قیمت کئی لاکھ ہوتی ہے۔ وہ کئی بھارتی مشہور اداکاراؤں کے شاری کے جوڑے تیار کر چکی ہیں۔ اتھیا شیٹی نے گلابی لباس کے ساتھ خوبصورت کندن کا زیور پہن رکھا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow