ہماری علیحدگی ہوگئی ہے ۔۔ یوٹیوبر شام ادریس نے دکھ بھرا پیغام جاری کر دیا

image

معروف انٹرنیٹ سیلیبریٹی اور یوٹیوبر شام ادریس اور فروگی کے درمیان علیحدگی کی خبر سامنے آئی ہے جس کی تفصیلات شام نے اپنی انسٹا پوسٹ کے ذریعے دی۔

شام ادریس نے اچانک اپنے انسٹاگرام پر فروگی سے علیحدگی کا اعلان کرنے کے بعد اپنے مداحوں کو صدمے میں چھوڑ دیا۔ شادی کے 4 سال بعد اہلیہ سحر سے علیحدگی کی خبر شیئر شام نے انسٹا پر شئیر کی ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھاکہ میں اعلان کرنا چاہوں گا کہ میں اور فروگی اپنے رشتے میں ایک دوسرے سے کچھ وقت کے لیے دور ہو رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ براہ کرم مجھے، فروگی، رابیل یا خاندان کے کسی دوسرے فرد سے متعلق مسائل میں شامل نہ کریں۔ میں اس مشکل وقت میں تنہا رہنا پسند کروں گا۔

شام ادریس کینیڈا میں مقیم معروف یوٹیوبر ہیں جس کے انسٹاگرام پر 1.4 ملین فالوورز ہیں، اپنے تفریحی مواد کے لیے بڑے پیمانے پر جانا جاتا ہے۔ ان کے ہمراہ ویلاگز میں اکثر ان کی اہلیہ سحر بھی دکھائی دیتی تھیں۔

جوڑے نے چند سال قبل شادی کی تھی اور وہ دو سال کی بچی سیرا کے والدین ہیں۔ دونوں نے 28 ستمبر 2022 کو ایک اور بیٹی کا استقبال کیا۔ انہوں نے اس کا نام شانایا ادریس رکھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow