کانپتے ہوئے ہاتھ سے نکاح نامے پر دستخط کیے ۔۔ کنا یاری گانے سے شہرت پانے والی گلوکارہ ایوا بی نے شادی کر لی، شوہر کون ہیں اور کیا کرتے ہیں؟

image

اپنی اہلیہ کے طور پر میرا انتخاب کرنے پر آپکا شکریہ۔ یہ الفاظ ہیں پاکستان کی پہلی باحجاب گلوکارہ ایوا بی کے۔ ان کے گانے کنایاری نے پوری دنیا میں دھوم مچائی۔ انہوں نے دسمبر 2022 میں منگنی کی اور اب انہوں نے الحمد اللہ لکھ کر اپنے اس خاص دن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

ایوابی کی شادی کی خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے ایک بھی تقریب یا رسم میں حجاب نہیں اتارا۔ جس پر ان کی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تعریف کی جا رہی ہے ۔ اب آپکو بتاتے چلیں کہ ان کے شوہر کون ہیں؟ ان کے شوہر کوئی اور نہیں بلکہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ہی ایک مشہور نام ہیں۔ یہ بھی ایک گلوکارہ ہیں اور ان کا نام مدثر قریشی ہے۔

اس کے علاوہ یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ شادی پر یہ دونوں کسی شہزادے یا شہزادی سے کم نہیں لگ رہے تھے اور ان دونوں کے چہروں پر نظر آنے والی مسکراہٹ سے صاف ظاہر تھا کہ یہ دونوں اپنے اس دن پر من پسند جیون ساتھی ملنے پر بہت خوش ہیں۔ایوا بی یہ اپنی شادی پر مشہور و معروف میک اپ آرٹسٹ وقار حسین سے تیار ہوئیں۔

واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں ان کے ہمراہ مشہور گیت کنا یاری میں کیفی خلیل، وہاب بگٹی تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow