مجھے اب صرف آپ کے پاس آنے کا انتظار ہے ۔۔ حنا خواجہ بیات اپنے مرحوم شوہر کی یاد میں آبدیدہ، جذباتی پیغام میں ایسا کیا کہا کہ سب کو آبدیدہ کردیا

image

اداکارہ حنا خواجہ بیات کے شوہر روجر بیات داؤد کا پچھلے ماہ کینسر کے مرض میں انتقال ہوگیا تھا۔ حنا نے اپنے شہور کی یاد میں ان کی تدفن کے وقت کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی جذباتی پیغام بھی لکھا۔ حنا کہتی ہیں:

آپ کو اس دنیا سے رخصت ہوئے 30 دن ہوچکے، یہ وقت بہت لمبا، بے معنی اور درد ناک محسوس ہو رہا ہے۔ اتنا عرصہ گزرنے کے بعد بھی میں زندہ ہوں، جو کچھ بھی میرے پاس تھا اس کا شکر ادا کرنے کے لیے اب اس دن کا انتظار ہے جب ہم دوبارہ ملیں گے، ان شاء اللّٰہ۔ آپ کے ساتھ گزارے خوشی کے 30 سال اب لگتا ہے بہت مختصر لیکن بہت خوبصورت اور مبارک تھے۔

ان کا یہ پیغام ہر بیوہ عورت کے دل کی زبانی ہے۔ حنا نے اپنے ماضی کے انٹرویو میں شوہر سے متعلق کہا تھا کہ میں اور راجر داؤد شادی سے قبل ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست تھے۔ ہمارا دوستوں کا پورا گروپ ہوا کرتا تھا۔ میرے میاں کا دل بہت بڑا اور نیک ہے وہ ہمیشہ مسکراتے رہتے ہیں۔ ان کا اللہ پر ایمان بہت مضبوط تھا۔ میری ان سے چھوٹی موٹی باتوں پر ہر وقت لڑائی ہوتی رہتی مگر دونوں ایک دوسرے کی دل سے بہت عزت کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow