شادی کی تقریب میں 100 کروڑ لٹا دیے ۔۔ 5 مشہور شخصیات کون ہیں جن کی شادی شاندار تھیں، انھیں بھولنا آسان نہیں؟

image

آج کل عام عوام کی طرف سے شادیوں میں لاکھوں کے اخراجات لگائے جاتے ہیں تو سوچین بڑی بڑی شخصیات کی طرف سے اپنی شادی کے دن کو یادگار بنانے کے لیے کتناروپیہ لگایا جاتا ہوگا۔

آج ہم مشہور سیلیبریٹیز کی مہنگی ترین شادیوں سے متعلق آپ کو بتائیں گے کہ ان کی شادی کی تقریب میں کتنا خرچہ ہوا ، جان کر آپ لوگ بھی حیران رہ جائیں گے۔

1- کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی معروف فلمی جوڑی کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی بھارت کی مہنگی ترین جگہ سوریا گڑھ پیلیس میں ہوئی۔ چونکہ سدھارتھ اور کیارا کی شادی کیلئے سوریا گڑھ پیلس میں 3 روز تک بکنگ کی گئی تھی اس لیے ان کی شادی پر 6 کروڑ (19کروڑ پاکستانی روپے) سے زائد کا خرچہ آیا جو سدھارتھ اور کیاراکی شادیوں کو بالی وڈ کی مہنگی ترین شادیوں میں شامل کرتا ہے۔

2- کترینہ کیف اور وکی کوشل

گذشتہ برس بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی ہوئی جس پر کروڑوں کا خرچہ آیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی بھارتی شہر راجھستان کے سکس سینسز فورتھ بروارا میں ہوئی تھی جس پر 4 کروڑ بھارتی روپے کا خرچہ آیا تھا۔

3- ویرات کوہلی اور انوشکا شرما

بھارت کے امیر ترین کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ فلم اسٹار اداکارہ انوشکا شرما کی شادی کے خرچہ سن کا لوگوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے تھے۔ ویرات اور انوشکا شرما نے اپنی شادی کے لیے اٹلی کے تسکنی ریجن کا انتخاب کیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ انوشکا اور ویرات کوہلی کی شادی پر 100 کروڑ بھارتی روپوں کا خرچہ آیا تھا۔

4- شاہین آفریدی اور انشا آفریدی

حال ہی میں شاہین شاہ آفریدی کا نکاح شاہ آفریدی کی بیٹی کے ساتھ ہوا۔ شاہین اور انشا آفریدی کا استقبالیہ ڈی ایچ اے میں واقع گولڈ اینڈ کنٹری کلب میں دیا گیا تھا جو کہ کراچی کی ایک مہنگی ترین جگہ ہے۔ استقبالیہ میں قومی کرکٹ ٹیم کے متعدد کرکٹرز اور شاہین شاہ کے ساتھی کھلاڑیوں اور دیگر مشہور شخصیات نے شرکت کی تھی۔ اور ایک اندازے کے مطابق انشاء آفریدی کے نکاح کا خوبصورت جوڑا 7 لاکھ روپے کا تھا جس کی قیمت جان کر سب حیران رہ گئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow