اداکارہ حرا خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جو بڑے چینلز کے ڈراموں میں بھی نظر آرہی ہیں۔ یہ ایک ماڈل بھی ہیں انہوں نے اپنے قریبی دوست ارسلان کو شادی کی پیشکش کی۔
ان کا یہ محبت بھرا انداز روایت کے بالکل متضاد ہے لیکن ایک نیا روپ ہے کیونکہ ہماری سوسائٹی میں لڑکیاں خود شادی کے لیے کسی لڑکے کو پیغام نہیں دیتیں بلکہ وہ لڑکوں کی ہاں کا انتظار کرتی ہیں۔ لیکن حرا نے خود ہی یہ بڑا قدم اٹھایا اور گٹھنوں کے بل پر بیٹھ کر ارسلان کو فلمی انداز میں شادی کی پیشکش کردی۔
ان کی اس یوڈیو پر لوگ تنقید کر رہے ہیں کہ کیا اس کو شرم نہیں آتی یہ ایک لڑکے کو خود شادی کرنے کا کہہ رہی ہے۔ کسی نے کہا اب لکوگوں کو اپنی روایات یاد نہیں آئیں گیں کیونکہ یہ ایک اداکارہ ہے۔ تو کسی نے کہا کہ اچھا ہے وہ لڑکیاں جو گھٹ گھٹ کر گھروں میں بیٹھی ہیں اور شادی کے انتظار میں بوڑھی ہو رہی ہیں۔ یہ اچھا ہے کہ اس نے خود ہی کہہ دیا۔