مشہور اداکار گووندا اور انکی اہلیہ آج کل سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہیں، اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ دونوں کا رشتہ آج تک اسی طرح قائم و دائم ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
گووندا نے جہاں مشکل حالات میں اپنے والدین اور گھر والوں کو سنبھالا وہیں، ان پر کئی ایسے مشکل لمحات بھی آ چکے ہیں، جب وہ مکمل طور پر ٹوٹ چکے تھے۔
والد کے انتقال کے بعد اداکار نے اپنی والدہ کو بھی سنھبالا اور گھر کو بھی، لیکن ہمت نہیں ہاری، کامیڈی فلموں میں اپنی پہچان بنانے والے اداکار کو اب اس طرح کام نہیں مل پا رہا ہے، جس طرح ماضی میں ملا کرتا تھا۔
اس پر وہ آج بھی افسردہ ہو جاتے ہیں اور شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں، تاہم ان کی زندگی کے کچھ ایسے پہلو بھی ہیں، جنہوں نے انہیں بطور والد اور بیٹا ایک مضبوط انسان بننے میں مدد کی۔
والد کے بعد والدہ سے کافی حد تک قربت رکھنے والے گووندا کو ان کی والدہ نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ وہ مرنے والی ہیں، یہ لمحہ سوچ کر ہی ایک انسان افسردہ اور رو پڑتا ہے، کہ اس کی ماں اس سے بچھڑ جائے گی۔
چھوٹی بہن آرتی کی پیدائش کے بعد ماں نے کہا تھا کہ بہت جلد میں مر جاؤں، گی، اس پیشن گوئی نے انہیں ہلا کر رکھ دیا تھا اور پھر 1996 میں والدہ انتقال کر گئیں۔
دوسرا اہم لمحہ وہ وقت تھا جب گووندا کی ننھی پری اس دنیا میں آنے سے پہلے ہی انتقال کر گئی تھی، اگرچہ بیٹی کے آنے کی خوشی سب کو تھی، تاہم قبل از وقت پیدا ہونے کی وجہ سے بیٹی شدید کمزور تھی، یہی وجہ تھی کہ وہ جانبر نہ ہو سکی اور انتقال کر گئی۔
بیٹی کے انتقال نے سب کو توڑ دیا تھا، خود ننھی پری کی میت کو ہاتھ میں جب والد نے تھاما تو یوں لگا کہ دنیا تھم سی گئی ہو، ایک بڑی وجہ افسردگی کی یہ بھی تھی کہ گووندا اس وقت کام پر تھے جب انہیں معلوم ہوا کہ بیٹی کا انتقال ہو گیا ہے۔
4 ماہ کی بیٹی کے انتقال پر نہ صرف ماں کی افسردہ تھی بلکہ وہ شدید تکلیف میں بھی تھی گویا اس کی دنیا ہی ختم ہو گئی تھی۔ ظاہر ہے ایک ماں کے لیے سب سے بڑا غم اولاد کی موت ہوتی ہے، اور وہ بھی شادی کے بعد ہونے والی پہلی اولاد ہو تو، غم گہرا اور شدید ہوتا ہے۔
لیکن اس سب میں گووندا نے اہلیہ کو تنہا نہیں چھوڑا، یہاں تک کہ اپنی شادی سے لے کر آج تک اہلیہ کا غصہ نہ صرف بردارشت کرتے ہیں، بلکہ انہیں خوش کرنے کا کوئی موقع چھوڑتے نہیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ جب کبھی اہلیہ ناراض ہوتی ہیں، تو شوہر کے کریڈٹ کارڈز لے کر شاپنگ کرنے نکل جاتی ہیں۔