تارک مہتا کا الٹا چشمہ بھارت ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی بیحد مقبول ہے،بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ سیریل میں ایک عام سی سوسائٹی میں رہنے والے کچھ لوگوں کی زندگیوں اور روز مرہ معمولات کو زیر بحث لایا جاتا ہے جن میں زیادہ تر لوگ مڈل کلاس ہی ہیں لیکن حقیقت میں یہ لوگ کافی امیر ہیں۔آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس ڈرامے میں کام کرنے والے کس اداکار کے پاس کتنا پیسہ ہے۔
10۔ تنمے وکاریا/ باگا
جیٹھا لال کے ملازم باگا کا کردار ادا کرنے والے تمنے وکاریا اس سیریل سے پہلے مختلف ڈراموں میں مختصر کردار ادا کرنے کے بعد تارک مہتا کا الٹا چشمہ کا حصہ بنے، باگا اس سیریل میں آنے سے پہلےبینک میں ملازمت کرتے اور صرفط 4 ہزار تنخواہ تھی تاہم اس وقت وہ کروڑ پتی بن چکے ہیں اور ان کے اکاؤنٹ میں 5 کروڑ روپے موجود ہیں۔
9۔ سونالیکا جوشی/ مادھوی
آتما رام تکا رام بھیڑی کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی سونالیکا جوشی 2009 سے ہی اس سیریل کا حصہ ہیں ، ڈرامے میں پاپڑ بیلنے والی مادھوی کو ڈرامے کی ایک قسط کے تقریباً 25 ہزار روپے ملتے ہیں اور تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے علاوہ ماڈلنگ اور فیشن برانڈ سے بھی انہیں بھرپور آمدن ہوتی ہے ۔ اس سیریل سے پہلے سونالیکا ایک چھوٹے سے گھر میں رہتی تھیں لیکن آج ان کے پاس مہنگا گھر، گاڑیاں اور 5 کروڑ کے اثاثے ہیں۔
8۔ منمن دتہ/ ببیتا
تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں ببیتا کا کردار ادا کرنے والی منمن دتہ 2008 میں اس سیریل کا حصہ بنیں اور ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کرنے والی منمن دتہ اس وقت تقریباً 9 کروڑ کے اثاثوں کی مالک بن چکی ہیں۔
7۔ بھوے گاندھی/ ٹپو
طارق مہتا میں شرارتی بچوں کے سردار یعنی ٹپو سینا کے لیڈر ٹپو کا کردار ادا کرنے والے بھوے گاندھی نے 2017 میں سیریل سے علیحدگی اختیار کرلی تھی لیکن بچپن سے ہی سیریل میں کام کرنے والے بھوے گاندھی کے اثاثوں کی مالیت 15 کروڑ ہے۔
6۔ شیام پاٹھک/ پوپٹ لال
ایک ازلی اور شدید ترین کنوارے پتر کار کا کردار ادا کرنے والے شیام پاٹھک یعنی پوپٹ لال ڈرامے میں بھلے ہی کنگلے اور کنجوس ہوں لیکن حقیقی زندگی میں ان کے پاس لاکھوں روپے کی گاڑیاں اور 15 کروڑ کے اثاثے ہیں۔
5۔ شرد سنکلا/ عبدل
ڈرامے میں پھرتیلے دکاندار بنے شرد سنکلا یا عبدل اس سے پہلے مختلف فلموں میں چھوٹے چھوٹے کردار ادا کرتے رہے ہیں لیکن کئی سال بیروزگاری کے بعد وہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ کا حصہ بنے اور50 روپے سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والے شرد سنکلا آج 19 کروڑ کے اثاثوں کے مالک ہیں۔
4۔ مندر/ آتما رام
تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں گوکل دام سوسائٹی کے سیکریٹری اور ٹیچر کا کردار ادا کرنے والے آتما رام یعنی مندر ڈرامے میں ایک کنجوس آدمی بنے ہیں لیکن پیشے کے اعتبار سے انجینئر مندر اس سیریل میں اداکاری کی وجہ سے مقبول ہیں اور ڈرامے میں کنجوس بھیڑے حقیقت میں لگژری لائف جینے کے شوق ہیں اور ان کے پاس بی ایم ڈبلیو کی ایکس 3 کار کے علاوہ 20 کروڑ کے اثاثے ہیں۔
3۔ سلیش لودھا/ طارق مہتا
سیریل میں لکھاری اور سب سے سمجھدار انسان کا کردار ادا کرنے والے طارق مہتا یعنی سلیش لودھا اصل زندگی میں مہنگی گاڑیوں کے بہت شوقین ہیں اور ڈرامہ چھوڑنے والے سلیش لودھا مرسڈیز گاڑیوں کے علاوہ 28 کروڑ کے اثاثے بناچکے ہیں۔
2۔ دشا وکانی/ دیا
تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں لیڈنگ رول نبھانے والی دیا یعنی دشا وکانی 2008 سے اس شو کا حصہ ہیں تاہم 2017 میں حمل کی وجہ سے ڈرامے سے بریک لیا تھا اور ابھی تک ان کی واپسی نہیں ہوئی۔ دشا وکانی اس سیریل کی ایک قسط میں کام کرنے کے ڈیڑھ لاکھ روپے لیتی ہیں اور اس وقت ان کے پاس 15 کروڑ کے اثاثے ہیں۔
1۔ دلیپ جوشی/ جیٹھا لال
گجراتی تاجر بننے والے دلیپ جوشی یا جیٹھا لال تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے سب سے زیادہ مقبول کردار ہیں، ماضی میں سلمان خان کی فلم میں نے پیار کیا اور کئی ڈراموں میں کام کرنے والے دلیپ جوشی کئی سال سے تارک مہتا کا الٹا چشمہ کا حصہ ہیں۔ سیریل کے سب سے مالدار جیٹھا لال اصلی زندگی میں بھی سب سے امیر ہیں اور مہنگی گاڑیوں کے شوقین دلیپ جوشی کئی لگژری گاڑیوں کے علاوہ 37 کروڑ کے اثاثوں کے مالک بن چکے ہیں۔