لالی ووڈ انڈسٹری کی مشہور فلمی جوڑی ریمبو المعروف افضل خان اور صاحبہ کو لوگ ان کی شادی سے پہلے ہی پسند کرتے تھے اور آج بھی کرتے ہیں۔
دونوں میاں بیوی اداکار نے اپنے کیرئیر کی شروعات فلم کی دنیا سے کی اور بات شادی تک جا پہنچی۔ مگر ریمبو اور صاحبہ کی شادی اتنی آسانی سے نہیں ہوئی۔
ریمبو جنہوں نے صاحبہ کو پہلی بار اخبار میں دیکھا تھا جس کے بعد وہ انہیں اپنا دل بیٹھے تھے جب ان کی فلم کے سیٹ میں صاحبہ سے ملاقات ہوئی تب ہی وہ اپنے دوستوں سے کہہ چکے تھے کہ میں صاحبہ کو ہی اپنی اہلیہ بناؤں گا۔
ریمبو اور صاحبہ کی شادی کے لیے کیا مشکلات آئیں؟
صاحبہ جن کا اپنا یوٹیوب چینل ہے جہاں وہ اپنی روزمرہ زندگی کی مصروفیات اور مزیدار ویلاگز بنا کر مداحوں کے ستاھ شئیر کرتی ہیں وہاں ان کی ایک ویڈیو موجود ہے جس میں انہوں نے اپنے شوہر ریمبو کا انٹرویو لیا۔
صاحبہ نے پوچھا کیا آپ کو ہماری منگنی یاد ہے جس پر افضل خان نے تو پہلے مزاحیہ طور پر کہا کہ کیوں میری یاد داشت کمزور ہے جی مجھے بالکل یاد ہے ہماری منگنی سات سال تک چلی تھی۔
ریمبو نے بتایا کہ میری صاحبہ کے ساتھ تو منگی ہوگئی مگر ان کی والدہ کی مجھ سے ایک شرط تھی وہ یہ کہ میرا اپنا گھر ہو اور میں اس وقت کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔
ریمبو کا کہنا تھا کہ پھر میں نے نہ دن دیکھا نہ رات اور میں نے ساری فلمیں اپنے ہاتھ میں لے لی تھیں۔ میں ایک ہی دن میں کئی کئی جگہ شوٹس کے لیے جا رہا تھا کیونکہ پیسوں کی ضرورت تھی۔
میں نے ان چھ سال بہت محنت کی اور دن میں بیس بائیس گھنٹے کام کرتا تھا۔ سیٹ پر ہی سوجاتا تھا ایک دن میں 6 شوٹنگز کرت تھا اور زیادہ سے زیادہ میں نے ایک دن میں 13 شوٹنگز کی ہیں جو کہ میرا ریکارڈ ہے۔
ریمبو نے مزید بتایا کہ جب شرط پوری ہوگئی تو میں صاحبہ کی والدہ کے پاس رجسٹری بنا کر آیا اور انہیں دکھایا کہ یہ گھر میرے نام ہوگیا ہے۔ پھر انہوں نے مجھ سے کہا کہ اپنا گھر میری بیٹی کے نام کرنا جس پر میں نے رضامندی کا اظہار کیا تھا۔ جب میں نے گھر کے گاغذات اپنی اہلیہ کے نام کر دیئے تو سب نے حیرانگی کا اظہار کیا۔
میں نے پوری زندگی کی کمائی سے گھر بنایا تھا جس کے بعد مجھے صاحبہ کا ہاتھ ملا۔