اذان ہورہی ہے 2 منٹ خاموش ہوجاؤ ۔۔ بھارتی اداکار کی اذان کے احترام میں پریس کانفرنس روکنے کی ویڈیو نے مسلمانوں کے بھی دل جیت لیے

image

معروف بھارتی ٹیلی وژن اداکار کرن کندرا کی اذان کی آواز سن کر اپنی خاص پریس کانفرنس روکنے کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

کرن کندرا جو کہ سپرہٹ ڈراموں کے اداکار سمجھے جاتے ہیں ایک پریس کانفرنس میں خوبصورت عمل سے لوگوں کے دل جیت لئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار کی جانب سے اذان کے احترام میں پریس کانفرنس روکنے کا واقعہ کچھ دن قبل پیش آیا ہے تاہم ویڈیو اب سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار کرن کندرا اپنے نئے آنے والے ڈرامہ پراجیکٹ تیرے عشق میں گھائل کی پریس کانفرنس میں مصروف تھے کہ اس دوران اذان شروع ہوگئی۔

اداکار نے ساتھی اداکارہ کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اذان ہو رہی ہے ، دو منٹ بعد بات کرتے ہیں اور یہ بول خاموش ہوگئے۔

اداکار اذان کے احترام میں خاموش ہوگئے پھر بعد میں پریس کانفرنس دوبارہ شروع کی۔ کرن کندرا کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow