بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں کی زندگی کا ہر کام دوسروں سے الگ ہوتا ہے، ان کی شادیاں اور رہن سہن کے علاوہ بچوں کے نام بھی دوسروں سے منفرد ہوتے ہیں، ایشوریا رائے، انوشکا شرما، پریانکا چوپڑا، شاہد کپور اور عالیہ و رنبیر نے بھی اپنے بچوں کے منفرد نام رکھے ہیں، آیئے آپ کو ان 5 سپر اسٹارز کے بچوں کے نام اور ان کے مطلب بتاتے ہیں۔
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ /راہا
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے 16 نومبر 2022 کو بچی کی پیدائش کے ساتھ والدین بنے۔ اپنی پیدائش کے آٹھ دن بعد عالیہ نے اپنی بیٹی کے منفرد نام کا اعلان کیا جو ان کی ساس نیتو کپور نے رکھا ہے۔ اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر عالیہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی کے نام راہا ہے جس کا مطلب سنسکرت میں قبیلہ ہے۔
پریانکا چوپڑا اور نک جونس /مالتی
گلیمر کی دنیا کے مثالی جوڑے پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے جنوری 2022 میں سروگیسی کے ذریعے اپنی بچی کا استقبال کیا۔ مداح اس جوڑے کے ولدین بننے کے منتظر تھے لیکن کوئی نہیں جانتا تھا کہ چار سال کی ازدواجی خوشی کے بعد انہوں نے سروگیسی کا انتخاب کیا ہے۔ دونوں نے اپنی بیٹی کے لیے ایک ہندو نام مالتی رکھا۔ مالتی کا مطلب ایک چھوٹا خوشبودار پھول ہے۔ یہ سنسکرت سے ماخوذ ہے۔
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی / وامیکا
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کی اداکارہ بیوی انوشکا شرما نے 2017 کے موسم سرما میں اٹلی میں شادی کی اور تین سال کی خوشگوار ازدواجی زندگی کے بعد ان کے گھر بیٹی کی آمد ہوئی اور انہوں نے اس کا نام وامیکا رکھا۔ یہ ایک ہندو نام ہے، اور اس کا مطلب دیوی درگا کی شکل ہے۔
شاہد کپور اور میرا کپور/ میشا
بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے 2015 میں میرا کپور سے شادی کی۔ میرا نے جب سے گلیمر کی دنیا میں قدم رکھا تب سے شہرت حاصل کی اور اب وہ فیشن اور بلاگنگ کی دنیا میں ایک مشہور نام ہیں۔ 2016 میں ان کے گھر بیٹی کی آمد ہوئی جس کا نام میشا رکھا گیا، جس کا مطلب ہے ابدی خوشی۔
ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے بچن /آرادھیا
ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے بچن کی شادی اپریل 2007 میں ہوئی۔ شادی کے چوتھے سال ایشوریا نے ایک بچی کو جنم دیا۔ ایک بار میڈیا سے بات چیت میں ایشوریہ نے انکشاف کیا کہ وہ تقریباً تین ماہ تک اپنی بیٹی کا نام رکھنا بھول گئے تھے۔ انہوں نے اپنی بچی کے لیے سنسکرت نام آرادھیا رکھا تھا۔ اس کا مطلب ہے عبادت کی جائے۔