ویسے تو مشہور شخصیات کی زندگی سب کی توجہ بخوبی حاصل کر لیتی ہے، اور مشہور شخصیات خود بھی میڈیا کی نظروں میں رہتے ہیں، لیکن کئی بار انہی کے لیے مشکل کھڑی ہو جاتی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
بالی ووڈ کے مقبول اداکار امیتابھ بچن تو سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، اور ان کی شہرت اور چرچہ بھی ہر سطح پر ہوتے ہیں، لیکن اداکار اس وقت چپ سادھ لیتے ہیں، جب بات آتی ہے، ان کی بیٹی کی۔
امیتابھ بچن کی ایک بیٹی شویتا بچن اور بیٹا ابھیشیک بچن ہیں، اگرچہ دونوں شادی شدہ اور اپنی زندگی میں خوش ہیں، تاہم بیٹی شویتا سے متعلق چہہ مگوئی اور کچھ ان کہی والد کو ضرور پریشان کر دیتی ہے۔
شویتا بچن کی شادی فروری 1997 میں مشہور کاروباری شخصیت نکھل نندا سے ہوئی تھی، جو کہ اداکار راج کپور کی بیٹی ریتو نندا کے بیٹے ہیں۔ اگرچہ دونوں کی اولاد بھی ہے بیٹی نوویا اور اگستیہ۔
مگر اس کے باوجود یہ جان کر حیرانگی ہو گی کہ شویتا بچن آج بھی اپنے والد کے ہمراہ رہ رہی ہیں، شادی کے بعد اگرچہ امیتابھ بچن بھی یہی سوچ رہے تھے کہ بیٹی اپنے گھر کی ہو جائے گی، تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر شویتا اپنے والد کے گھر آ گئی۔
اور پھر آج تک وہ والد کے ہی ممبئی والے بنگلے میں اپنے بچوں کے ساتھ رہائش پزیر ہیں، شویتا کا سسرا بھی کوئی عام سسرال نہیں ہے، راج کپور کے خاندان سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ویسے یہ مقبول ہے اور پھر ان کی بیٹی شویتا کی ساس ہیں۔
لیکن اس سب کے باوجود شویتا الگ رہ رہی ہیں، خاندانی ذرائع ایسی تمام افواہوں کی تردید کر رہے ہیں کہ شویتا اور ان کے شوہر کے درمیان نہ ہی طلاق ہوئی ہے اور نہ ہی دوریاں ہوئی ہیں، بلکہ شویتا اپنے کیرئر کی وجہ سے الگ رہ رہی ہیں۔
دوسری جانب شویتا سسرال والوں کے ساتھ بھی نہیں دکھائی دی ہیں، نامعلوم وجوہات کی بنا پر شویتا اپنے سسرال میں آج تک اس طرح نطر نہیں آئی ہیں۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شویتا پر ایک ایسا وقت بھی آیا تھا، جب امیر ترین اداکار کی بیٹی ہونے کے باوجود وہ معاشی تنگ دستی کا شکار رہ چکی ہیں، اس سب میں وہ اپنے بھائی سے 3 ہزار روپے قرض لیا کرتی تھیں، اگرچہ وہ 3 کروڑ کی والد کی کوٹھی میں رہ رہی تھیں، لیکن پھر بھی اس مشکل وقت میں سسرال والوں سے رابطہ کرنے کی خبر نہیں آئی۔