ساس کو بھی بے وقوف بنا دیا ۔۔ اکشے کمار نے اپنی ساس سے ایسا کیا مزاق کیا جو وہ چیخ اٹھیں؟ ویڈیو وائرل

image

اکشے کمار ویسے تو سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، ساتھ ہی اپنے مزاق اور تفریح بھرے لہجے کی بنا پر بھی سب کو خوب ہنسا دیتے ہیں۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ان کی ایک دلچسپ ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔

ہندوسٹان ٹائمز کے اسٹائلش ایوارڈز کی تقریب کے دوران اکشے کمار کو بھی ایوارڈ دیا گیا تھا، یہ وارڈ دینے کے لیے خاص طور پر ان کی ساس ڈمپل کپاڈیہ کو منتخب کیا گیا تھا، ساتھ ہی اداکارہ سنی لیون موجود تھیں۔

ساس نے داماد کا نام لیا تو اکشے بھی فورا اسٹیج پر آ گئے، لیکن ایسا کیسے ممکن ہے، کہ شرارتی داماد کوئی شرارت نہ کرے، شروعات میں تو ساس کو لگا کہ آج شاید داماد سنجیدہ ہوگا، مگر شاید یہی وہ غلطی تھی، جو سب کو متوجہ کرے گی، ان کی جانب۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈمپل کپاڈیہ داماد کے سینے پر بیج لگا رہی تھیں کہ اسی دوران بیجن کی نوکیل پن گویا اکشے کے سینے میں چُب گئی، جس پر داماد چیخ اٹھے۔

اب داماد کا ہاتھ سینے پر تھا اور ساس نے اپنے ہاتھ آنکھوں پر رکھ لیے، جیسے کہ انہیں بھی تکلیف ہوئی ہو، اور جب ہاتھ ہٹا کر اکشے کے سینے کی طرف دیکھا تو وہ حیران رہ گئیں، کیونکہ خون نکل رہا تھا۔

اسی دوران وہ سمجھ گئی تھیں، کہ اتنی سی سوئی اتنا بڑا زخم تو نہیں کر سکتی ہے، اور پھر انہیں یاد آیا کہ میرے سامنے اکشے کمار کھڑا جو کہ مزاق کرتا ہے۔

جس پر خود اکشے نے بھی ساس کو گلے لگا لیا، یہ چھوٹا سا مزاق اگرچہ سب کو حیران کر گیا تھا، تاہم ساس اور داماد کے درمیان قربت اور محبت کو بھی واضح کر گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow