اردو ادب کی لازوال آواز کے جادوگر ضیامحی الدین کے زندگی کے باب اختتام پذیر ہوا۔ مشہور و معروف اداکار، ہدایت کار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین 91 برس کی عمر میں دنیا سے چل بسے اور اپنی سنہری یادوں کو مداحوں کے بیچ چھوڑ گئے۔
ضیا محی الدین کا انوکھا لہجہ دنیا بھر میں مقبول تھا اور بیرونی ممالک جا کر بھی انہوں نے اردو ادب کو فروغ دیا اور اس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
ضیا محی الدین کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں کہ وہ کتنے نفیس شخصیت کے مالک تھے لیکن کیا آپ لوگ جانتے ہیں کہ وہ کس مشہور شخصیت کے شوہر تھے؟ یقیناً آپ لوگ نہیں جانتے ہوں گے، ضیا محی الدین کی اہلیہ کا تعلق بھی ٹیلی وژن سے ہے۔
ممتاز پاکستانی اداکار کی اہلیہ کا نام عذرا محی الدین ہے جو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ہیں۔ ضیا محی الدین کی اہلیہ عذرا محی الدین 35 سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ عذرا ضیا محی الدین کی تیسری اہلیہ ہیں۔ اداکار نے عذا محی الدین سے سنہ 1994 میں شادی کی تھی۔ عذرا محی الدین سے ان کی ایک صاحبزادی ہیں جن کا نام عالیہ محی الدین ہے۔
عذرا محی الدین اکثر اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شئیر کرتی نظر آتی ہیں۔ انہوں نے اپنے شوہر ضیاء محی الدین سے متعلق ایک انٹرویو میں دلچسپ باتیں کی تھیں۔
عذرا نے بتایا کہ مجھ سمیت میرے شوہر گھر میں کھانے کے معاملے میں سختی سے پیش آتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فرض کریں اگر میں نے اپنی بیٹی کو ڈانٹا تو باپ کہتا ہے کہ آجاؤ میری بیٹی کو کیوں ڈانٹ دیا تو ہمارے ہاں ایسا نہیں ہوتا بلکہ میرے شوہر بھی میرا ساتھ ہی دیتے ہیں اور میں جس کام کے لیے منع کروں تو وہ بھی اس کام سے منع کرتے ہیں۔ یہ نفسیات چیز کہلاتی ہے جو ہم اکثر گھروں میں دیکھتے ہیں۔
عذرا محی الدین نے اپنے شوہر سے متعلق بتایا کہ وہ کم کھاتے تھے مگر چاہتے تھے کہ وہ ٹیبل پر سب کچھ ہو۔ ان کی روٹی چائے کی پلیٹ کے برابر بنتی ہے۔