والد چل نہیں سکتے، وہیل چیئر پر بیٹھے رہے ۔۔ اتنی بڑی اداکارہ ہو کر سسُر کا خیال رکھ کر سب کے دل جیت لیے، کیارہ اور سدھارتھ کی ویڈیو وائرل

image

کیارہ اور سدھارتھ کی شادی پچھلے ہفتے ہوئی مگر ان کی شادی کے استقبالیے کی تقریب کل دہلی میں ہوئی۔ جہاں بالی وڈ کے بڑے ستاروں نے شرکت کرکے چار چاند لگائے وہیں دولہا اور دلہن کی خوبصورتی کے چرچے بھی خوب ہوتے رہے۔ کیارہ کا پہنا ہوا خوبصورت قیمتی ایمرالڈ کا ہار بھی سب کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرتا رہا۔

کیارہ کے اس ہار کی کم و بیش قیمت 1 کروڑ سے زائد بتائی جا رہی ہے کیونکہ یہ اصلی ڈائمنڈ سے بنا ہے۔ جہاں دولہا دلہن کے کپڑوں اور سٹائلنگ کی تعریف کی گئی وہیں پوری تقریب میں یہ بھی قابل غور رہا کہ کیارہ اور سدھارتھ اپنے والد سُنیل ملہوترا کا خیال کرتے نظر آئے۔

ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیارہ بھی اپنے سسر کا خوب خیال کر رہی ہیں ان سے بار بار طبیعت پوچھ رہی ہیں، ساتھ ہی سدھارتھ بھی اپنے والد کی وہیل چیئر کو سہارا دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow