شادی ہر مذہب اور ہر معاشرے میں ایک اہم فریضہ سمجھی جاتی ہے، شاید ہر دوسرے انسان کی زندگی کا مقصد بعض اوقات شادی ہی ہوتا ہے تاکہ وہ کسی کے ساتھ مل کر کچھ اچھا وقت گزارے اور ایک ساتھ غم بانٹ سکے۔ شادی کے لیے ہر معاشرے میں عمر کی حد الگ ہے۔ کہیں 16 سال تو کہیں کم سے کم 18 سال کی عمر میں شادی کرنے کا رواج ہے۔ مگر شادی کے معاملے میں ہر کسی کی اپنی پسند اور مرضی ہے کہ کون کب کس عمر میں کس کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنا چاہتا ہے۔
ٹک ٹاک پر ایک شادی کی ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہا اور دلہن دونوں کم عمر ہیں یہاں تک کہ دولہا صحت مند ہونے کے باوجود دکھنے میں بچہ معلوم ہو رہا ہے۔ ان کی شادی نہایت خوبصورت طریقے سے کی گئی ہے اور ہر طرف خوشی کا ماحول ہے۔ فیس بُک پر ان کی شادی کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جہاں بار بار لکھا گیا ہے کہ اس دولہے کی عمر 15 سال ہے جبکہ ایسا ممکن نہیں کیونکہ یہ سندھ کے رہائشی ہیں اور سندھ میں 18 سال کی عمر میں نکاح رجسٹرڈ کیا جاتا ہے۔
اس جوڑے کی اصل عمر تو معلوم نہیں ہو سکی البتہ یہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے رہائشی ہیں اور ان کا کپڑوں کا کاروبار ہے۔ ویڈیوز میں ان کے کزن نے بتایا ہے کہ اس دولہے کا نام روشان اور لڑکی کا نام قرت ہے، اور دولہے نے اپنے اور اپنے دلہن کے کپڑے خود ڈیزائن کیے ہیں۔
اس جوڑے پر سوشل میڈیا صارفین کمنٹ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ آج کل لوگ اتنی کم عمر میں شادیاں کروا رہے ہیں اپنے بچوں کی جن کو نہ تو خود عقل ہے اور نہ ہی وہ اپنی زندگی کے معاملات کو ذاتی طور پر سنبھال سکتے ہیں۔ جہاں لوگوں نے تنقید کی وہیں کئی لوگوں نے اس کو خوب سراہا۔