بیوی کی کمائی سے ایک پیسہ لینا بھی حرام ہے ۔۔ دانش تیمور نے اہلیہ کی کمائی لینے سے متعلق کیا انکشاف کردیا؟ دیکھئے

image

پاکستانی شوبز کے مشہور اداکار دانش تیمور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ عائزہ خان کی کمائی سے متعلق جواب دیا جس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

میزبان دانش تیمور نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ اسلام میں ایسا ہی ہے کہ بیوی کے پاس جو رقم ہے وہ اس کی ہی ہے ، میرے لیے اس میں سے ایک روپے بھی استعمال کرنا حرام ہے۔

اداکار نے کہا کہ ہاں اگر آپ کی اہلیہ آپ پر خوشی خوشی خرچ کر رہی ہے تو وہ بات الگ ہے لیکن جتنی بھی یوٹیلیٹی بلز ہیں اور اس کے علاوہ دیگر خرچے ہیں وہ سب میں کرتا ہوں۔

دانش تیمور نے مزید انکشاف کیا کہ عائزہ مجھے گھر کا خرچ اپنے پاس سے کرنے کو کہتی ہے تو میں انکار کر دیتا ہوں اور کہتا ہوں کہ یہ میری ذمہ داری ہے۔

دانش تیمور کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مرد کو یہ ذمہ داری دی ہے کہ وہ اپنے بیوی بچوں کے اخراجات اٹھائے تو میں چاہتا ہوں کہ میں اپنی اس ذمہ داری کو اس وقت تک اٹھاؤں جب تک میں زندہ ہوں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow