پاکستان 92 کا ورلڈ کپ 2006 میں جیتا تھا ۔۔ دیکھیں کیسے ندا یاسر شو میں دوبارہ بڑی غلطی کر گئیں جو سب ان پر ہنسنے لگے؟ ویڈیو

image

انسان کی زندگی میں مشکل وقت یا پریشانی کبھی بھی آسکتی ہے۔ ایسا ہی کچھ ملک کی نامور اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ ندا یاسر کے ساتھ بھی ہوا جس کی ویڈیو اب خوب وائرل ہو گئی ہے۔

یہ نجی ٹی وی کے ایک شو میں تشریف لے گئیں اس شو میں ان کے ساتھ ایک اور خوبصورت اداکارہ و ٹی وی ہوسٹ شائشہ لودھی بھی موجود تھیں۔

اور اس شو کا ہوسٹ کوئی اور نہیں بلکہ شعیب اختر تھے جنہوں نے ندا سے ایک دلچسپ سوال پوچھا کہ پاکستان 1992 کا ورلڈ کپ کب جیتا ؟اس قدر آسان سوال جس میں شعیب خود ہی سوال کا جواب بھی بتا رہے ہیں مگر ندا یاسر اس کا جواب دینے سے قاصر رہیں اورسوچ میں پڑ گئیں ۔کچھ دیر بعد شائسہ نے ان کی مدد کی اور بتایا کہ کہو 92۔

لیکن اب کی بار شعیب اختر نے سوال ہی تبدیل کر دیا کہ پاکستان 2009 کا ورلڈ کپ کب جیتا تھا جس پر انہوں نے بڑے پراعتماد طریقے سے کہہ ڈالا کہ 92 اور یوں سب ہنسنے لگے۔ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں جب مشہور ہوسٹ ندا یاسر سے ایسی غلطی ہوئی ہو اس سے قبل بھی انہوں نے ہونہار پاکستانی طالبعلموں کو اپنے مارننگ شو میں مدعو کیا۔

انہوں نے "فورمولا ون " ریسنگ کار بنائی تھی۔ اب اس بارے میں ندا کو کچھ معلوم نہ تھا تو ان سے سوال پوچھنے لگیں کہ آپ نے ابھی اس کار کا فورمولا بنایا؟ اور اس طرح کے بہت سے سوالات پوچھے گئے اور یوں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow