عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کے بعد یہ دونوں میڈیا کی زینت بنے رہے اور ابھی تک مداح ان کو خوب فالو کرتے ہیں۔ کہیں کسی نے رنبیر کو عالیہ کے موٹاپے کا مزاق اڑانے پر تنقید کا نشناہ بنایا تو کسی نے عالیہ کو ماں بننے کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے حمل کے دوران لوگوں کو اپنی ڈائٹ بھی بتائی اور یہ بھی بتایا کہ وہ کس طرح اپنے وزن کو کم کرنے کے حوالے سے کام کر رہی ہیں۔
عالیہ اور رنبیر نے چونکہ یہ اعلان کیا تھا کہ دونوں پہلے اپنی ذاتی زندگی وک وقت دیں گے اور عالیہ بچے کی پدیائش کے بعد دوبارہ انڈسٹری میں کام کریں گیں لیکن اس سے قبل وہ گھر کو خود کو اور بچے کو وقت دیں گیں۔ ایسے میں ان کا اپنی ڈائٹ کا خیال رکھنا بہت ضروری تھا۔ عالیہ اور ان کی ساس دونوں ہی ایک ساتھ اس دوران نظر آئیں۔ کبھی ڈاکٹر سے ملنے کے وقت تو کبھی کسی دعوت میں۔ 6 ماہ قبل عالیہ نے جب اپنے ماں بننے کی خوشی سنائی تو ساتھ یہ بھی بتایا کہ میری ساس میرا بہت خیال کرتی ہیں اور وہ میرے لیے صحت مند کھانے بناتی ہیں تاکہ میں فٹ رہوں۔
عالیہ بھٹ نے چقندر کو کھانے کے حوالے سے بتایا کہ:
"
میں دن کے ہر کھانے کے ساتھ بھی چقندر کے جوس کا استعمال کرتی ہوں تاکہ یہ میرا وزن بھی کم کریں اور میری جلد پر گلو بھی قائم رہے۔ میرے سسرال میں چقندر کی روٹیاں میرے کھانے کے لیے بنوائی جاتی ہیں تاکہ مجھے صحت اور غذائیت بھی ملے ساتھ میری خوبصورتی بھی برقرار رہے۔
"
چقندر وزن بڑھاتا ہے؟
چقندر کسی بھی لحاظ سے وزن کے بڑھانے کا باعث نہیں بنتا، بلکہ یہ جسم میں فائبر کی مقدار کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے جو کھانے کے جلد ہاضمے کا بھی سبب بنتے ہیں اور سینے کی جلن سے بھی بچاتا ہے۔ اس کو کھانے سے بھوک کم لگتی ہے اسلیے یہ وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے۔
چقندر فائدے مند کیوں؟
چقندر میں فائبر، فولیٹ، وٹامن سی، پوٹاشیئم، وٹامن بی-9، مینگنیز، اور کوبالمن نامی کیمیائی مرکبات پائے جاتے ہیں جو اس کو انسانی جسم کی خوبصورتی و صحت کو بڑھانے میں مددگار بناتے ہیں۔