یقیناً وہ لمحہ بہت دردناک ہوتا ہے کہ جب آپ کسی کو شادی کی پیشکش کریں اور وہ رشتہ ٹھکرا دے۔ اور لڑکا یا لڑکی کے لیے وہ لمحہ انتہائی خوشی کا ہوتا ہے جب آپ کسی کو پسند کرتے ہوں اور وہ آپ کو شادی کے لیے ہاں کہہ دے۔
آج ہماری 'ویب ڈاٹ' کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو ان بھارتی اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے بالی ووڈ کی حسیناؤں کو شادی کے پیشکش کی مگر آگے سے انہیں 'نا' میں جواب ملا۔
سلمان خان اور کترینہ کیف:
بالی ووڈ انڈسٹری کے دبنگ اسٹار سلمان خان کیرئیر کے شروعات سے ہی مختلف اداکاراؤں کے ساتھ افئیرز کے اسکینڈلز مقبول رہے ہیں۔ تاحال کنوارے رہنے والے سلمان خان کو ان کی دلہنیا کب ملے گی اس کا ان کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔
مگر ایسا نہیں ہے کہ سلمان نے خود سے کوشش نہ کی ہو۔ مگر یہاں ان کا نصیب آجاتا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ ان کے معاملات کافی سنجیدہ رہ چکے ہیں۔ انڈین میڈیا کے مطابق سلمان خان کترینہ کیف کو شادی کی پیشکش کر چکے ہیں جس کا جواب انہیں نا میں ملا تھا۔ بعد ازاں وہ کافی سالوں تک کترینہ کے ساتھ کسی انٹرویو یا فلم میں بھی دکھائی نہیں دیئے تھے۔ لیکن گذشتہ دو سالوں سے انہیں فلم میں ایک ساتھ کام کرتے دیکھا گیا ہے۔
سلمان خان اور کترینہ کیف نے مبینہ طور پر 2005 میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا۔ سلمان اور کترینہ کا ایک اور واقعہ کافی مشہور ہے جسے بھارتی ویب سائٹ نے بیان کیا۔ Rediff.com کی رپورٹس کے مطابق سلمان نے کترینہ کو اپنی 24ویں سالگرہ کی پارٹی کے دوران پرپوز کیا تھا، جس کا اہتمام خود رسلمان نے کیا تھا۔ سالگرہ کی تقریب میں شاہ رخ خان، عامر خان، رنبیر کپور، دیپیکا پڈوکون کے ساتھ ساتھ کترینہ اور ان کی والدہ اور بہن بھی موجود تھیں۔
جیسے جیسے رات بڑھتی گئی، اور ڈی جے نے مجھ سے شادی کروگی گانا بجایا تو سلمان خان نے مبینہ طور پر گھٹنوں پر بیٹھ کر کر سب کے سامنے کترینہ کو پرپوز کیا۔ سلمان خان کا وہ روپ دیکھ کر وہاں موجود لوگ حیران ہوگئے تھے۔
کرینہ کپور اور سیف علی خان:
ایک بھارتی نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کرینہ کپور نے سیف سے شادی سے انکار سے متعلق انکشاف کیا تھا جو کافی وائرل ہوا تھا۔ کرینہ کپور نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا ھا کہ انہوں نے سیف علی خان کی طرف سے شادی کی پیشکش سے دو بار کیوں انکار کیا تھا۔
بالی ووڈ کی بیبو اداکارہ کرینہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے سیف سے شادی کی حامی بھرنے سے قبل بہت سوچا تھا، مجھے ہمیشہ سے معلوم تھا کہ میں سیف سے ہی شادی کروں گی۔
ایک سوال کے جواب میں کرینہ کا کہنا تھا کہ میں سیف سے پیار تو کرتی تھی لیکن مجھے لگا کہ شاید یہ فیصلہ کرنے میں مجھے جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئیے، کیونکہ ابھی تو ہم لوگ ایک دوسرے کو جان رہے ہیں۔
مگر آخر کار یہاں سیف کو سلمان خان کی طرح نا کا جواب نہیں سننا پڑا۔ بلکہ کرینہ کپور کے ساتھ وہ شادی کے بندھن میں بندھے۔ آج دونوں اداکاروں کے دو بیٹے بھی ہیں۔
مادھوری ڈکشت:
بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ڈانسر مادھوری ڈکشت کو کسی نے شادی کی آفر نہیں کی تھی بلکہ انہوں نے ایک مشہور بھارتی گلوکار کو شادی کی پیشکش کی تھی جو انہوں نے ٹھکرا دی تھی۔
مادھوری سریش سے 12سال چھوٹی ہیں ،سریش کی طرف سے شادی کی پیشکش ٹھکرائے جانے کے بعد مادھوری کے والدین زیادہ پریشان رہنے لگ گئے تھے کیونکہ ان کا سوچنا تھا کہ اگر مادھوری نے زیادہ فلموں میں کام کر لیا تو ان کی شادی کے مسائل بڑھ جائیں گے۔
سوریش واڈکر نے مادھوری کی شادی کی پیشکش یہ کہہ کر ٹھکرا دی تھی کہ لڑکی بہت دبلی ہے جبکہ مادھوری کے والدین بھی نہیں چاہتے تھے کہ ان کی بیٹی فلموں میں کریئر بنائے۔ اس لیے انہوں نے لڑکے کی تلاش شروع کر دی تھی اور یہ تلاش سریش واڈکر پر جا کر ختم ہوئی۔