ہر لڑکی کی زندگی میں اس کی رخصتی کا وقت آتا ہے جب وہ اپنے ہر دل عزیز گھر والوں کو چھوڑ کر ایک غیر گھرانے میں زندگی کی نئی شروعات کرنے جاتی ہے۔
بلاشبہ شادی کا موقع خوشی کاہوتا ہے لیکن رخصتی کے موقع پر دلہن کے گھر والے سب سے زیادہ دکھی ہوتے ہیں وہیں سب زیادہ لڑکی کے باپ کے لیے وہ لمحہ انتہائی دردناک ہوتا ہے جو اپنی پھول جیسی بیٹی کو جذبات پر قابو کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے رخصت کر دیتا ہے۔
ایک ایسی ہی دل اداس کر دینے والی ویڈیو بھارت سے سامنے آئی ہے جو اپنی بیٹی کے رخصتی کے وقت جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور روتے روتے زمین پر بیٹھ گیا۔
جذباتی مناظر کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ دلہن کا باپ اچانک بیٹی کے قدموں میں گرکر رونے لگا اور پاس موجود مہمانوں نے انہیں اٹھا کر خاموش کرانے لگے۔
دلہن بھی اپنے باپ کو دیکھ کر پھوٹ پھوٹ کر رو رہی ہے اور یہ وقت اس کے لیے بھی بہت غمگین ہوگا جب اس نے اپنے والد کو یوں اس طرح روتے دیکھا۔
ویڈیو پر پیغام بھی لکھا گیا ہے کہ باپ بیٹی کو رخصتی پر جانے نہیں دے رہا تھا اور یہ کہہ رہا تھا کہ میرے گھر کی لکشمی جا رہی ہے۔ لاکھوں لوگ اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں اور یہ خوب وائرل ہے۔