اذان کا وقت مجھے بہت سکون دیتا ہے کیونکہ ۔۔ وہ مشہور بھارتی اداکار جو دل سے اسلام کی عزت کرتے ہیں

image

اسلام کی خوبصورتی بڑے بڑے دشمن کو متاثر کر دیتی ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس حقیقی مذہب کو خاص اہمیت بخشی ہے جس کی تعریف ہر کوئی کرتا ہے۔ بھارت میں بھی کئی ایسے مشہور اداکار موجود ہیں جو مسلمان تو نہیں ہیں مگر اسلام سے جڑی چیزوں کو بہت اہمیت دیتے او تعریف کرتے ہیں۔

'ہماری ویب' ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں مشہور بالی ووڈ ستاروں کے بارے میں بتائیں گے جو اسلام سے بہت متاثر ہیں۔

پریانکا چوپڑا

ایک مرتبہ مشہور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا میڈیا سے گفتگو میں مصروف تھیں تو اس دوران انہوں نے اذان سے متعلق بات کی۔ بھارتی شہر بھوپال کر ذکر کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں نے یہاں ایک چیز دیکھی ہے جس کا میں بے صبری سے انتظار کرتی ہوں وہ شام کو اذان کا وقت ہے۔

فلم کے پیک اپ کے بعد جب میں ٹیرس پر بیٹھتی ہوں تو مجھے تقریبا 6 مسجدوں سے اذان کی آواز سنائی دیتی ہے اور اذان کےوہ ٥ منٹ بہت اچھے لگتے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ وقت مجھے بہت سکون دیتا ہے۔

پریش راول <

بھارت کے نامور اداکار پریش راول کی ایک پرانی ویڈیو انٹرنیٹ پر موجود ہے جس میں وہ ماضی میں ہندو اور مسلمانوں کے انگریزوں کے خلاف ساتھ لڑنے کے حوالے سے بات کرتے ہیں۔

پریش راول نے مسلمانوں سے متعلق کہا تھا کہ مسلمان قوم اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے ہیں۔ یہ قوم نبی کریم ﷺ سے ڈرنے والی قوم ہے۔ مگر یہ قوم جذباتی بھی بہت ہے اور انہیں بھڑکا دیا گیا ہے۔

سشمیتا سین

بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ سشمیتا سین مسلمانوں کی بہت عزت کرتی ہیں۔ اداکارہ اکثر انٹرویوز میں سورۃ العصر کی تلاوت کرتی نظر آتی ہیں جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ غیر مسلم بھی اسلام کی دل سے عزت کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow