اس شو میں آنے کے بعد لوگ بدنام ہوجاتے ہیں ۔۔ نادیہ خان اپنے مارننگ شو میں کتنے لاکھ تنخواہ لیتی تھیں؟ بڑا انکشاف کردیا

image

ماضی کی مشہور مارننگ شو ہوسٹ اور اداکارہ نادیہ خان بنیں مشہور یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ کی مہمان جہاں انہوں نے کئی دلچسپ سوالوں کے منفرد جواب دیئے۔

پہلے تو اداکارہ نادیہ خان کی جانب سے نادر علی کے پروگرام میں مدعو ہونے پر انکار کیا جا رہا تھا۔ نادیہ خان نے نادر علی کے پروگرام میں نہ آنے کی وجہ یہ بتائی کہ وہ سیلیبریٹیز سے نجی زندگی پر مبنی سوالات پوچھ کر ان کے گھریلو معاملات سب کے سامنے لاتے ہیں جو کہ غلط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرویو میں کچھ چیزیں بہت وائرل ہوئی ہیں جس میں یہ ہوتا ہے کہ انٹرویو کو کوئی نہیں دیکھتا بس وہ ایک بات بہت وائرل ہوجاتی ہے جس سے مہمان کا کردار خراب ہوتا ہے۔

نادیہ خان کا پروگرام میں کہنا تھا کہ نادر علی کی ٹیم نے مجھ سے پروگرام میں مہمان بننے پر بہت اصرار کیا۔

نادیہ خان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے پروگرام کرنا بہت پسند تھے اور اللہ کا بہت کرم تھا کہ میرے پروگراموں سے بہت سی چیزیں مزیدار نکلتی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی پیدائش کوئٹہ میں ہوئی ، ان کے والد آرمی میں کرنل تھے۔ اان کی باقی کی زندگی راولپنڈی میں گزری۔

مارننگ شو میں شادیوں سے متعلق سوال پر نادیہ خان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے شو میں کبھی شادیاں نہیں کرائیں۔ ایک مرتبہ میں شو میں دعوت ہوئی جس دوران میری طبعیت بگڑ گئی تھی۔ مجھے اپنے مارننگ شو خراب لگنے لگا تھا کیونکہ ایک شو میں دعوت رکھنے کا کیا مقصد، پھر میں نے ایک سال بعد وہ پروگرام چھوڑ دیا۔

تنخواہ سے متعلق سوال پر نادیہ خان نے بتایا کہ اس وقت مجھے سیلری ملتی تھی جو کہ بہت کم تھی۔ انہوں نے بتایا کہ میرے نصیب میں کام زیادہ اور پیسے کم تھے۔ نادیہ خان نے انکشاف کیا مجھے 2003 کے مارننگ شو میں ایک لاکھ روپے ملتے تھے جو دبئی کے حساب سے کافی کم تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow