بھارت کے مشہور اداکار نانا پاٹیکر کو پوری دنیا جانتی ہے یہ صرف ایک اداکار ہی نہیں ہیں بلکہ ایک نیک اور سچے انسان ہیں۔ ان کی ذات کا ہر پہلو انہیں بہترین انسان واضح کرتا ہے۔ یہ ان اداکاروں میں سے ہیں جن کے پاس پیسے، دولت یا شہرت کی کمی نہیں ہے لیکن پھر بھی سادگی سے زندگی بسر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے بھارت کے ہزاروں کسانوں کو اور اپنے گاؤں کے لوگوں کو گود بھی لے رکھا ہے یہ ان کی روزانہ کی کفالت کا خرچہ بھی خود اٹھاتے ہیں اور صرف یہی نہیں بلکہ اپنے ہاتھوں سے کھانا بنا بنا کر ان ضرورتمندوں کو کھلاتے ہیں تاکہ کوئی بھوکا نہ رہے۔
نانا پاٹیکر کی مشہور زمانہ فلم غُلامِ مُصطفیٰ کے چرچے آج 23 سال گزرنے کے بعد بھی اپنی جگہ قائم ہیں۔ اس فلم میں نانا پاٹیکر نے بالکل اسی طرح ایک مسلمان کا کردار ادا کیا جیسا کہ ایک مذہبی مسلمان نظر آتا ہے۔ ان کی اداکاری بھی کمال تھی، انداز بھی اور آواز کا چناؤ بھی۔ انہوں نے اس فلم میں کئی مرتبہ نماز کی ادائیگی بروقت کی جو مسلمانوں کو خوب پسند آیا۔
فلم غُلام مصطفیٰ جب ریلیز ہوئی تو اس وقت اس کا نام صرف مُصطفیٰ تھا جس پر بھارت میں ہنگامہ آرائی ہوئی اور مسلمان ناراض ہوگئے تھے کیونکہ فلم کے پوسٹر میں مُصطفیٰ کے نام پر نانا پاٹیکر کے پاؤں آ رہے تھے جو نامناسب تھا اور فلم کی ریلیز کے بعد کئی مرتبہ ہنگامے ہوئے پھر اشتعال پسند ہندو تنظیموں نے مسلمانوں کو بہت مارا بھی تھ۔ اس کے بعد فلم کے ڈائریکٹر نے فلم کا نام غُلامِ مُصطفیٰ کردیا جس کے بعد فلم کی مشہوری میں چار چاند لگ گئے تھے اور دنیا بھر میں اس کی دھوم مچی تھی۔
٭ اس فلم سے متعلق یہ بات بھی مشہور ہے کہ نانا پاٹیکر نے نماز پڑھنے کے لیے باقاعدہ نماز کا طریقہ اس وقت کے مسلمان دوستوں سے سیکھا اور قرآت کے لیے آواز قریبی مدرسے کے مؤذن سے سیکھنے کی کوشش کی تھی جس پر اعتراضات بھی ہوئے تھے لیکن بہرحال یہ ایک سُپر ہٹ فلم رہی۔
٭ فلم میں نانا پاٹیکر کو تو بنا کسی ڈیبیو کے لیے رکھ لیا گیا تھا البتہ روینا ٹنڈن کی جگہ پہلے جوہی چاولا کو کاسٹ کیا گیا تھا مگر انہوں نے منع کردیا تھا جس کے بعد روینا ٹنڈن کو لیا گیا تھا۔
٭ نانا پاٹیکر اس فلم میں پہلے تو کام کرنے کے لیے تیار بھی نہ تھے کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ ان کے لیے مسلمان کا کردار کرنا آسان نہیں ہوگا اور وہ بھرپور اداکاری نہیں کر پائیں گے لیکن پھر ساتھی ڈائریکٹر اور کاسٹننگ ماحول کو دیکھتے ہوئے انہوں نے ایک رسک لیا اور اس میں کامیاب رہے۔