سب کے سامنے اتنا مارا کہ جبڑا ٹوٹ گیا تھا۔۔ 4 بچوں کے باپ سے شادی کرنے والی اداکارہ زینت امان کی زندگی کے چند ایسے سچ جنھیں جان کر لوگوں کو دھچکا لگا

image

“میرے پہلے شوہر سنجے خان تھے انھوں نے ایک پارٹی میں مجھے اتنا مارا کہ میرا جبڑا ہی ٹوٹ گیا تھا۔ 4 بچوں کے باپ سے شادی کر کے بہت پچھتاتی تھی“

یہ کہنا ہے ماضی کی مشہور اداکارہ زینت امان کا جو حال ہی میں اپنی انسٹاگرام پر آمد سے دوبارہ سرخیوں کا حصہ بن گئی ہیں۔ زینت امان کا شمار ماضی کی خوبرو ترین خواتین میں ہوتا ہے۔ یہ ان کا حسن ہی تھا کہ اداکار اور ڈائریکٹر اور سنجے خان نے 4 بچوں کا باپ پوتے ہوئے بھی زینت امان سے شادی کرلی مگر زینت کے لئے یہ تجربہ اتنا خوشگوار نہیں تھا۔

سنجے خان نے بھی اس بات کا اعتراف کیا

زینت امان پر پارٹی میں تشدد کا اعتراف سنجے خان نے خود اپنی سوانح عمر “دی بگ مسٹیکس آف مائی لائف“ میں بھی کیا ہے۔ اس کے بعد زینت امان نے سنجے خان سے علیحدگی اختیار کر لی اور دوسری شادی ایک اور بالی وڈ اداکار مظہر خان سے کر لی جو نسبتاً کم مشہور تھے۔

فون پر بھی باتیں سنائیں

اپنی زندگی کی کہانی سناتے ہوئے زینت امان نے بتایا کہ سنجے کافی غصیلے مزاج کے تھے اور ایک بار ایک گانا شوٹ کروانے کے لئے جب زینت امان کے پاس وقت کی کمی تھی تب سنجے نے انھیں فون پر بہت باتیں سنائیں۔ واضح رہے کہ سنجے کے اس وقت 4 عدد بچے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow