دُلہن کی آواز اتنی خوبصورت ۔۔۔ اپنی شادی پر دولہے کے لیے گانا گانے والی یہ دُلہن کون ہے؟ ویڈیوز وائرل

image

شادیوں میں گانے باجے تو چلتے ہی رہتے ہیں جس گھر میں شادی ہو وہاں گانے نہ ہوں شور ہنگامہ نہ وہ یہ تو ممکن ہی نہیں ہے اور پھر اگر شادی کے دن دولہا یا دلہن خود ہی گانا گانے لگ جائیں تو یہ شادی یاد گار رہ جاتی ہے۔ آج سے قبل ہم نے دولہے کو تو اپنی دلہن کے لیے گانے گاتے اس کی تعریفیں کرتے ہوئے دیکھا ہوگا مگر کل سے سوشل میڈیا پر ایک دلہن کے اپنے دولہے کے لیے گانے کی ویڈیو بہت پسند کی جا رہی ہے۔

دلہن نے ٹی پنک رنگ کا برائیڈل جوڑا پہن رکھا ہے جس کو دیکھ کر یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ شاید ولیمے کی دلہن ہے۔ ویڈیو میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ دلہن گانا گاتے ہوئے تقریب میں انٹری کرتی ہے اور اتنی سریلی آواز میں گانا گاتی ہے کہ سب کو پسند آتا ہے ساتھی ہی وہ اپنے دولہا کو گُلاب کا پھول بھی پیش کرتی ہے۔

دلہن دراصل جلد کی ڈاکٹر ہے، ماہرِ جلد ہے اور لاہور میں اپنا ستیٹھک کلینک چلاتی ہیں۔ ان کے شوہر کیراٹاکس ہیلتھی ہیئر نامی ترکش برانڈ کے سی ای او ہیں۔ دونوں کی جوڑی کو سب بہت پسند کر رہے ہیں۔ کمنٹ کرتے ہوئے لوگوں نے یہ بھی کہا کہ ایک ڈاکٹر کی اتنی خوبصورت اور سریلی آواز ہے جیسے کسی موسیقار کی ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow