مشہور مارننگ شو میزبان ندا یاسر کی کچھ دن قبل ایک ویڈیو وائرل ہو رہی تھی جس میں انہوں نے شعیب اختر کی طرف سے پوچھے جانے والے آسان سوال پر ایسا جواب دیا کہ وہ انٹرویو وائرل ہوگیا۔
شعیب اختر ندا یاسر سے سوال پوچھتے ہیں کہ پاکستان 1992 کا ورلڈ کپ کس سال میں جیتتا تھا جس پر ندا یاسر نے سوچنے کے بعد جواب دیا تھا کہ پاکستان 1992 کا ورلڈ کپ 2006 میں جیتا تھا۔ بس اتنا ہی ہونا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ پر میمز بنانا شروع کردیں۔
اب ندا یاسر کی جانب سے اپنی وائرل ویڈیو پر رد عمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے مداحوں پر تنقید کرتے ہوئے غصے کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ندا یاسر نے اپنے انساٹا اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ شئیر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ایسا میں نے کیا کردیا، لوگ اپنی سالگرہ، شادی کی تاریخ اور بہت کچھ بھول جاتے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ہاں حالات کی وجہ سے بہت ڈیپریشن ہے تو اگر میرے کسی غلطی پر آپ کے چہرے پر مسکراہٹ آرہی ہے تو کھل کر ہنس لیں۔ لیکن جس کا اللہ رکھے اسے کون چکھے ، جو مجھ سے واقعی پیار کرتے ہیں وہ کرتے رہیں گے، اس لیے میرا نعرہ ہے پیچھے ہٹ۔
خیال رہے سوشل میڈیا پر پروگرام کا ٹیزر جاری ہوتے ہی وائرل ہو گیا اور صارفین نے شعیب اختر کے اس مزاحیہ انٹرویو پر دلچسپ تبصرے شروع کر دیئے تھے۔