اپنی محرم کو ہمیشہ پردے میں رکھتے ہیں ۔۔ وہ کونسی مشہور شخصیات ہیں جن کی اہلیہ پردہ کرنا اپنا فخر سمجھتی ہیں؟

image

اِسلام میں یہ بات واضح کردی گئی ہے کہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لئے اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کئی ایسی شخصیات کا ذکر ہوتا ہے جو اپنی بیگمات کو پردے میں رکھتے ہیں جو کہ اسلام کی خوبصورتی ہے اور جس کا حکم خود اللہ دیتا ہے۔

'ہماری ویب' ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو ان مشہور شخصیات کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے جن کی اہلیہ ہمیشہ پردے میں رہتی ہیں۔

شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایک اصول پسند انسان ہیں اور یہی ان کی کامیابی کی وجہ ہے۔ شاہد آفریدی کی اہلیہ نادیہ آفریدی کو ہمیشہ پردے میں دیکھا گیا ہے جو ان کے بہترین شوہر ہونے کی واضح مثال ہے۔ شاہد خان آفریدی کی 5 بیٹیاں ہیں جن میں سے دو بیٹیوں کا وہ نکاح کرچکے ہیں۔

شاداب خان

قومی کرکٹ ٹیم کے بہترین آل راؤنڈر شاداب خان ایک عمدہ کھلاڑی ہونے کے ساتھ ایک نفیس انسان بھی ہیں۔ حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے شاداب خان کا نکاح سابق قومی کھلاڑی ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہوا جن کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئیں تھیں۔ شاداب خان ایک خوش قسمت انسان ہیں جنہیں ایسی اہلیہ ملی ہیں جو شروع سے ہی باپردہ خاتون ہیں۔

عمیر لغاری

معروف پاکستانی اداکار عمیر لغاری کا شمار بھی ان شخصیات میں ہوتا ہے جن کی اہلیہ حجاب کرتی ہیں۔ عمیر لغاری کی اہلیہ نے اپنے سوشل میڈیا سے ایسی تمام پرانی تصاویر بھی ہٹا دی ہیں جن میں انھوں نے حجاب نہیں پہنا تھا۔

شاہین آفریدی

شاہین آفریدی رواں ماہ کی شروعات میں شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے۔ شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا شاہین بھی پردہ رہتی ہیں کیونکہ ان کی تربیت ایک بہترین باپ شاہد آفریدی نے کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow