پاکستان کے مشہور اداکاروں میں فواد خان کا شمار صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو انہی سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔
فواد خان اس وقت پاکستان کے مہنگے ترین اداکاروں میں شامل ہیں، پختون گھرانےسے تعلق رکھنے والے اداکار کی زندگی بھی کافی دلچسپ اور حوصلہ مند واقعات سے بھری ہے۔
لیکن اس سب میں فواد خان نے ہمت نہیں ہاری اور نہ صرف خود کو سنبھالا بلکہ اپنی فیملی کو بھی۔
والد افضال خان کا تعلق پٹیالہ سے تھا جبکہ والدہ بھی پٹھان گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں، فواد خان کی دو بہنیں بھی ہیں، ایک آرکیٹیکچر جبکہ دوسری فزیشن۔
ان کی زندگی کا وہ واقعہ والدہ اور خود فواد کبھی نہیں بھول سکتے، جب 17 سال کی عمر میں اداکار کا حادثہ ہوا تھا، اس حادثے نے ماں اور بیٹے کو مزید قریب کر دیا تھا، کیونکہ اکلوتا بیٹا اور ماں کا دل، ظاہر ہے، ماں تو پھر ماں ہوتی ہے۔
لیکن اس کے بعد خود فواد بھی اپنےگھر والوں کے لیے کافی سنجیدہ ہو گئے تھے، بہنوں کی شادی بھی کرائی، جبکہ بہن کو قرآن کے سائے میں رخصت بھی کیا۔ اپنے جذبات پر بھی قابو رکھا تو اور والدہ کو بھی سنبھالا۔
بالی ووڈ فلموں میں بھی جلوہ گر ہونے والے فواد نے بھارتی مداحوں کو اپنی شخصیت سے خوب حیران کیا تھا۔
فواد خان اور اپنی اہلیہ، والدہ اور بڑے بیٹے اور دو بیٹیوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔