مشہور بھارتی اداکار سلمان خان کی زندگی میں کچھ ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں، جو کہ ان کی زندگی کو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا دیتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر سلمان خان، ان کے بھائیوں اور والد سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں، جو کہ اب وائرل ہو گئی ہیں۔
سلمان خان کی بھابھی، سلیم خان کی بہو اور ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑا جو کہ اب اداکار ارجن کپور سے قربتیں بڑھا رہی ہیں۔
ایک وقت تھا جب وہ سلیم خان کے گھرانے کی اچھی بہو میں شمار ہوتی تھی، سلمان خان کی کئی فلموں میں وہ بطور ہیروئن اور رقاصہ شرکت کر چکی ہیں۔
لیکن جب میڈیا نے سلیم خان سے ارباز اور سابقہ اہلیہ کی طلاق سے متعلق پوچھا تو سلیم خان نے فورا کہا کہ میرے سے یہ سوال نہ کریں، میں اپنے بچوں کی نجی زندگی میں دخل اندازی نہیں دیتا ہوں۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے بھی بھائی اور بھابھی کا گھر بچانے کی بے حد کوشش کی، یہاں تک کہ ملائیکہ کو شادی بچانے کا دوسرا چانس دینے کا بھی کہا، تاہم ملائیکہ فیصلہ کر چکی تھیں۔
لیکن جب سلمان کو معلوم ہوا کہ بھائی اور ملائیکہ کی طلاق کی وجہ اداکار ارجن کپور ہیں، تو بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار نے بھی ردعمل دے ہی دیا۔
زی سائن ایوارڈز کی تقریب کے دوران جیسے ہی ارجن کپور کی پرفارمنس ہوئی، تو سلمان خان شو چھوڑ کر چکے گئے، یہاں تک کہ انتظامیہ سے بھی کہہ دیا تھا کہ ارجن کپور کی پرفارمنس کب ہے؟ جس پر سلمان کو انتظامیہ نے تمام تر معلومات فراہم کر دی تھیِں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی جانب سے ارجن کپور کو یہ ایک اشارہ تھا۔
جبکہ کئی مواقع پر ملائیکہ کو اپنی سابقہ ساس سلمیٰ خان کے ساتھ بھی دیکھا گیا تھا، جس میں دونوں کے درمیان قربتیں بھی واضح دیکھی گئی تھیں۔