بیٹی کی شادی دھوم دھام سے کرنا ہر باپ کی دلی خواہش ہوتی ہے، وہ چاہتے ہیں کہ جو کچھ ان کو میسر نہ ہوسکا وہ سب کچھ ان کے بچوں اور خصوصاً بچیوں کو لازمی ملے۔ دبئی سے ایک ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پاکستانی نژاد تاجر نے اپنی بیٹی کی اس قدر دھوم سے شادی کی کہ دنیا دیکھتی رہ گئی۔
باپ نے بیٹی کو اس کی شادی پر سونے میں تول دیا۔ جب تول میں موجود سونے کے بسکٹس کو غور سے دیکھا گیا تو یہ مکمل 69 کلو ہیں۔ اس شادی کی دھوم صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دبئی میں بھی خوب ہو رہی ہے۔ شادی میں مہمانوں نے اور خود دولہا دلہن نے فلمی کرداروں کے انداز میں انٹری دی۔
دلہن کا نام عائشہ اور دولہے کا نام محمد ہے۔ جب دلہن کو تول دیا گیا تو ترازو پر دولہے نے خالص چاندی کی چمکتی ہوئی تلوار رکھ دی۔
دونوں کی شادی کا یہ وائرل کلپ آپ بھی ملاحظہ فرمائیں۔
واضح رہے کہ ان دونوں کی منگنی بھی شاہانہ انداز سے بُرج خلیفہ پر کی گئی تھی جہاں دبئی کی تاجر شخصیات نے شرکت کرکے ایونٹ کو چار چاند لگا دیے تھے۔