اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول ترین اداکاروں میں شامل ہیں۔
لیکن ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے نے سب کو تشویش اور خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔
کیپیٹل ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیر کی صبح اداکارہ کے گھر میں زور دھماکہ ہوا، جس کے بعد گھر بُری طرح تباہ ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق گھر میں گیس سلینڈر کے دھماکے کی وجہ سے زور دار دھماکہ ہوا، جس کے بعد گھر میں شدید تباہی مچ گئی، جبکہ خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایمن اور منیب کے گھر ریسکیو ٹیم نے بروقت آپریشن کرتے ہوئے فیملی کو ریسکیو کیا، جبکہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر تباہ شدہ حال میں ہے۔ تاہم اب تک ایمن اور منیب کی جانب سے باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آ سکا ہے۔