کام کے پیسے مانگے تو الٹا مجھ پر ہی کیس کردیا۔۔ سلمیٰ ظفر نے کیس کرنے والے نجی ادارے کے بارے میں کیا انکشاف کردیا؟

image

“آج کل تو ضمانت پر ہوں کیوں کہ مجھے ہتک عزت کے کیس میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کسی پروگرام میں پروڈکشن ہاؤس کے پیسے نہ دینے کی شکایت کی تھی تو مجھ پر ہی مقدمہ کردیا“

یہ کہنا ہے پاکستان کی سینیر ٹی وی آرٹسٹ سلمیٰ ظفر کا جنھوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران خود پر ہونے والے مقدمے کے بارے میں بات کی۔ سلمیٰ کا کہنا تھا کہ ان پر کریمنل ڈیفرمیشن کا کیس چل رہا ہے جبکہ انھوں نے 7 سال تک اس ادارے کے لئے کام کیا۔

سلمیٰ ظفر نے مزید بتایا کہ ہم نے تمام آرٹسٹ کے چھوڑ کر جانے کے باوجود ساتھ نہیں چھوڑا لیکن ہمیں یہ صلہ ملا کہ تقریباً ایک کروڑ روپے کا معاوضہ روک لیا گیا اور جب پیسے مانگے تو مجھ پر کیس ہی کردیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow