اپنے اندر کے شیطان کو باہر نہ نکالیں۔ یہ الفاظ تھے سابقہ اداکارہ نور بخاری کے۔ انہوں نے اداکارہ انعم فیاض کے شوبز کی دنیا چھورنے پر رد عمل دیتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ انعم نے تو اللہ پاک کی خاطر شوبز کی دنیا سے راہیں جدا کر لیں، لیکن لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ سب یہ شہرت کیلئے کر رہی ہیں۔
کچھ نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ اب یہ مذہب کارڈ لے کر آ گئی ہیں۔ تو میں ان سب لوگوں کو یہ کہنا چاہوں گی کہ ہمیں ایسی مشہور شخصیت کو اگر اللہ پاک نے ہدایت دی ہے تو ہمیں خیر مقدم کرنا چاہیے، ان کی تعریف کرنی چاہیے لیکن لوگ اپنے اندر کا شیطان ضرور دیکھا رہے ہیں اور ان سب باتوں سے نہ تو اسے کوئی فرق پڑتا ہے اور نہ ہی مجھے۔
اس کے علاوہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر آج کی دنیا میں کوئی اللہ کے راستے پر چلتا ہے تو بالکل ایسا ہے کہ وہ انگاروں پر چل رہا ہے اور یہ بات احادیث میں بھی آئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میں انعم فیاض نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن اب میں نے میڈیا انڈسٹری سے دوری اختیار کرلی ہے۔
میرے اس سفر میں آپ سب نے میرا ساتھ دیا، مجھے ایک مضبوط کردار بنایا لیکن اب میں اپنی آگے کی زندگی کو اسلامی لائف سٹائل کے مطابق گزارنا چاہتی ہوں، میں توبہ کرتی ہوں، اللہ میری غلطیوں کو معاف کریں، مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔