ریما خان کے دوپٹے پر مسجد کی تصویر ۔۔ خاتون صارف کی تنقید پر ریما خان نے انہیں کیا جواب دیا؟ دیکھئے

image

اداکارہ ریما خان نے صارف کو جواب دے کر لاجواب کر دیا۔ سوشل میڈیا پر صارفین شوبز اداکاروں پر اکثر تنقید کرتے اور ان کے پہناوے پر سوال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

جیسا کہ اس بار ریما خان ایک مداح کی تنقید کا نشانہ بنیں مگر انہوں نے تنقید کا جواب بھی نہایت اطمینان بخش طریقے سے دیا جو وائرل ہوگیا۔

ریما خان کی جانب سے اپنی تصویر شئیر کی گئی جس میں ایک رن برنگے لباس میں ملبوس دکھائی دیں۔

وہیں ریما خان کے دوپٹے پر ایک مسجد کی تصویر کا ڈیزائن صارف کا نظر آگیا جس پر اس نے ریما خان کو ٹیگ کرتے ہوئے تبصرہ کیا۔

خاتون صارف نے ریما خان کی تصویر پر لکھا کہ مسلمان ہونے کی حیثیت سے برائے مہربانی کپڑوں پر مسجد کے پرنٹس کو فروغ نہ دیں۔

جس پر اداکارہ ریما خان نے خاتون کو جواب دیتے ہوئے کہا یہ یادگارِ پاکستان ہے مسجد نہیں ہے۔

ریما خان کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow